ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

گلگت(ماونٹین پاس رپورٹ) ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کی صوبائی حکمت عملی کے حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان اور ڈبیلو ڈبیلو ایف گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔اس ورکشاپ میں متعلقہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے مشاورت کی گئی تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے حکمت عملی کو بہتر، زیادہ موثر اور قابل عمل بنایا جاسکے۔شرکا ورکشاپ نے سوال و جواب اور آرائ سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈبیلو ڈبیلو ایف گلگت بلتتان کے ہیڈ ڈاکٹر بابرخان نے اپنے حالیہ تحقیق جو کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کے تناظر میں انسانی تقل و حمل اور اس کے نتیجے میںحامل ہونے والے سماجی و معاشی فوائد سے بھی شرکائ کو آگاہ کیا، تاکہ ماہرین اس بات کا جائزہ لے سکیں کہ آیا انسانی نقل و حمل ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک اہم تدارکی حکمت عملی کے تحت اپنایا جاسکتا ہے یا نہیں۔ جاے شرکا ورکشاپ نے بہت سراہا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.