گلگت شہر کو دیگر شہروں کیلئے رول ماڈل بنائینگے ، افتخار علی

سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ افتخار علی نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے جب تک ہم اپنے گھر محلہ اور گلیوں کو صاف ستھراء نہیں رکھیں گے ہمارا ایمان مکمل نہیں ۔دین اسلام میں صفائی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنا ہماری زمہ داری ہے عوام کے تعاون سے گلگت شہر کو کراچی ،ملتان اور روالپنڈی سمیت دیگر شہروں سے زیادہ پاک صاف بنایا گیا ہے جسکا کریڈٹ وزیر اعلیٰ ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور گلگت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو جاتا ہے انکا کہنا تھا کہ انشاء اللہ گلگت شہر کو دیگر شہروں کیلئے رول ماڈل بنائینگے ۔اس سلسلے میں گلگت شہر کی صفائی کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جارہا ہے اور جنگی بنیادوں پہ شہر میں صفائی آپریشن جاری ہے ۔عوام کو صفائی کیلئے میونسپل کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کے سٹاف کے ساتھ تعاون کر نا ہوگا ۔تاکہ شہر کو ہر طرح کی غلاظت اور گندگی سے پاک رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے گھر محلہ اور گلیوں کو صاف رکھیں اور صفائی کے بعد جمع ہونے والی گندگی، کچرہ اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کے سٹاف کے ساتھ تعاون کریں اور انہیں محفوظ بنا تے ہوئے شاپرز میں ڈال کر اہلکاروں کو حوالہ کریں ۔تاکہ انہیں مناسب انداز میں ٹھکانہ لگایا جاسکے ۔ہمارا سٹاف شہر سے روزانہ کی بنیادوں پہ دس ہزار ٹن یومیہ کچرہ اٹھاتا ہے جوکہ محفوظ طریقے سے مین ڈمپ سائٹ منتقل کیا جاتا ہے ۔آیئے ملکر اس شہر کو صاف ستھرا رکھیں ۔عوام کو مثبت پیغام دینے میں ہمارے ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کے اعتماد پہ پورا اتر سکے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.