گلگت: پرائیویٹ سکولز نیت ورک گلگت بلتستان کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل, بہت جلد اپنے لانحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا

گلگت (پ ر) پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کا ایک اجلاس ذاکر حسین صدر پی ایس این )گلگت بلتستان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اس اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایس این نے رابطہ کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں۔تاکہ پرائیویٹ اداروں کو درپیش چیلیجنز کا مقابلہ کیا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تمام پرائیوقیٹ سکولز کے نمائیندگان کا اجلاس بلایا جائیگا جس میں آئیندہ کے لانحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کو تمام پعرائیویٹ تعلیمی اداروں سے روابط کو مستحکم کرنے اور ممبر شپ مہم کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔اجلاس مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت کی ،ذاکر حسین صدر پی ایس این، ہدایت اللہ اختر جنرل سکریٹری، نائب صدر شعیب کمال،ڈپٹی جنرل سکریٹری امتیاز احمد فنانس سکریٹری محمد سلیم، سکریٹری انفارمیشن زوھیب ، سکریٹی روابط عاقب و سلطان کے علاوہجعفر حسین،محمد قیوم، درویش،واجد حسین، شامل ہیں اس پریس ریلز کے ذریعے تمام پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کمیٹی کے اراکہین سے رابطہ کریں

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.