وادی حراموش کے آخری سرے میں موجود کٹوال جھیل کی خوبصورتی اور رعنائی

وادی حراموش کے آخری سرے میں موجود کٹوال جھیل کی خوبصورتی اور رعنائی اس وادی کو دوسری وادیوں سے منفرد مقام دلانے میں اہم حصہ رکھتی ہے۔ یہ جھیل حراموش پیک کے سائے میں موجود ہے۔
یہ جھیل سطح سمندر سے تقریبا 3260میٹر بلند ہے۔ وادی حراموش کی پہچان اسی جھیل سے ہے جس کا صاف و شفاف نیلگوں پانی آنکھوں کو خیرہ کر دینے کے لیے کافی ہوتا ہے اور انسان اللہ کی ثناء بیان کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
کٹوال جھیل چاروں طرف سے بلند و بالا پہاڑی گلیشئرز اور گھنے الپائن کے دیو قامد جنگلات میں گھری ہوئی ہے ان جنگلات میں نایاب جانوروں کی کثرت ہے۔ جس میں مشہور مارخور قابل ذکر ہیں

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.