سی پیک میگامنصوبوں میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کردیا گیا ہے,سعدیہ دانش

پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ سی پیک میں شامل پاور منصوبوں کے حقائق سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کی حقیقت سامنے آگئی ہے وزیراعلیٰ شریف برادران کے ساتھ یاری نبھانے میں جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں پیپلزپارٹی نے شروع دن ہی کہا تھا کہ سی پیک میگامنصوبوں میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن شریف برادران کی غلامی میں جی بی کے حقوق کا سودا کررہا ہے
جبکہ شریف برادران اسے گھاس نہیں ڈالتے ہیں سی پیک کے حوالے سے چائینہ میں ہونے والی کانفرنس میں وزیراعلیٰ کو نظر انداز کرکے اس کی حیثیت دنیا پر عیاں کردی ہے پیپلزپارٹی روز اول سے حقائق عوام کے سامنے لارہی ہے کہ سی پیک جسے بڑے منصوبے میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کردیا گیا ہے لیکن صوبائی حکومت عوام کے سامنے حقائق لانے سے کترارہی ہے اور جھوٹ پر جھوٹ بولی جارہی ہے 17بڑے پاور منصوبوں میں ایک منصوبہ بھی جی بی میں نہیں رکھا گیا ہے پیپلزپارٹی عوامی حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور حق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.