,گلگت،اہلسنت کیلئے فطرانہ فی کس70روپے مقررفقہ جعفریہ کیلئے فطرانہ 100روپے مقرر

گلگت میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افرادکے لئے فطرانہ 100 روپے فی نفر مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت کے خطیب سید راحت حسین الحسینی کے اعلامیہ کے مطابق گلگت میں عید الفطر کا فطرانہ 100 روپے فی نفر مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ عید الفطر کی نماز امامیہ عید گاہ جو ٹیال میں صبح 7 بجے ادا کی جائے گی ۔

مرکزی عید گاہ اہل سنت والجماعت واقع عیدگاہ روڈ کنوداس گلگت میں عیدالفطر کی نماز:45 7پر ادا کی جائے گی۔ عیدگاہ کمیٹی کے ممبران اور جامعہ نصرة الاسلام کے اساتذہ کی ایک ایمرجنسی میٹنگ جامعہ کے دفتر اہتمام میں رئیس الجامعہ و مرکزی جامع مسجد کے خطیب قاضی نثاراحمد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میںمتفقہ طور یہ بات طے ہوئی کہ اہل سنت کے مرکزی مصلیٰ عید واقع عیدگاہ روڈ کنوداس گلگت میں عیدالفطرکی نماز:45 7پر ادا کی جائے گی۔ نماز عید سے پہلے گلگت کے جیدعلماء کرام سامعین سے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ مرکزی خطاب، خطبہ عید اور نماز عید کے فرائض خطیب اہل سنت والجماعت و امیر تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان وکوہستان مولانا قاضی نثاراحمد انجام دیں گے۔ قاضی نثار احمد نے کہا کہ گندم کے اعتبار سے صدقة الفطر 70روپے ادا کی جائے۔متمول حضرات کشمش اور کجھور کے حساب سے صدقة الفطر ادا کرے تاکہ غریبوں کا تعاون بہتر طریقے سے ہو۔کشمش کے حساب سے صدقة الفطر کی رقم 1000 روپے، اور کھجور کے حساب سے 600روپے بنتی ہے۔سرمایہ داروں کو چاہیے کہ وہ صدقةالفطر کے علاوہ بھی ماہ رمضان کی مناسبت سے غریبوں، یتمیوں اور لاچاروں کا بھر پور تعاون کریں اور اپنے ساتھ ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.