گلگت،ہنزہ واٹرکے نام پرعوام کوزہریلا پانی پلانے کا انکشاف

گلگت (ماونٹین پاس رپورٹ )اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور کپٹن(ر) ثناء اللہ خان نے تحصیلدار عارف حسین کے ہمراہ منرل واٹر تیار کرنے والی جعلی کمپنی پر چھاپہ مار ۔ مالک کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا اور جعلی کمپنی کو سیل کر دیا گیا ہے جمعرات کے روز اے سی دنیور اور ان کی ٹیم نے رحیم آباد میں واقع ہنزہ منرل واٹر کمپنی میں چھاپا ماراجو کہ بغیر کسی تصدیق اور پانی کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فلٹر کیے بغیر مارکیٹ میں فروخت کر رہے تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے کمپنی مالک کو موقع پرگرفتار کر کے عدالت میں ٹرائل کے بعد کمپنی کو سیل کرتے ہوے مالک کو جیل کی سزا سنادی۔اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور نے میڈیا کے زریعے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام مارکیٹ میں موجود ہنزہ منرل واٹر کے نام کا پانی استعمال کرنے سے گریز کریںجو کہ صحت کے لیے مضر ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.