گلگت مارخور شکار کی قیمت ایک کروڑ سے تجاوز کر کے نیا ریکارڈ بن گیا ۔

گلگت ۔ محکمہ جنگلی حیات گلگت بلتستان نے 113 جنگلی جانوروں کے قتل کا لائیسنس جاری کیا تو نیلامی میں گلگت کے استور ماخور کے شکار کی قیمت ایک لاکھ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ۔ جبکہ شمشال اور خنجراب کے بلیو شپ کو شکار کرنے کی قیمت غیرملکی شکاریوں کے لئے 10 ہزار امریکی ڈالرز پر پہنچی ۔ اسطرح ہمالین آئی بیکس کے پرمٹ کا ریٹ 3600 امریکی ڈالر تک پہبچا ۔ محکمہ جنگلی حیات نے رواں سال 4 ماخور ، 14 بلیوشپ اور 95 ہمالین آئی بیکس کے شکار کے لئے نیلامی کی تقریب کی تو گلگت کے ایک مارخور کو شکار کرنے کی بولی دینے والے ایک لاکھ امریکی ڈالر تک پہنچے ۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کے شکار کی یہ قیمت تاریخ میں اپنی بلند ترین سطع پر آئی ہے ۔ جبکہ گزشتہ سال ماخور کی قیمت 65700 امریکی ڈالر تھی ۔ نیلامی مکمل ہونے کے بعد مقامی جنگلی حیات کے تحفظ کے کمیٹی سسی کے چیرمین حامد نے بتایا کہ مارخور کے شکار سے ملنے والی 80 فیصد آمدنی تعلیم ، صحت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرتے ہیں

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.