استور بوائز مڈل سکول عیدگاہ میں مادر ڈے کے ہوالے سے پروگرام انعقاد

استور ( نامہ نگار ) استور بوائز مڈل سکول عیدگاہ میں مادر ڈے کے ہوالے سے پروگرام انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی سابق چیرمین محمد رمضان صدر محفل قاری عنایت اللہ اور مزہبی سکالر سید ظل حسنین نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیرمین رمضان نے کہا کہ ہمیں مل کر تمام طلباء کو گورنمنٹ سکول کی طرف لانا چائیں کیوں کہ گورنمنٹ سکول میں بہترین تعلیم ہوتی ہے یہاں  فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو پاس کرکے بہترین ٹیچر اتے ہیں اور بہترین تعلیم فراہم کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے لوگ پرائیوٹ سکولوں کو ترجیع دیتے ہیں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سید حسنین نے کہا کہ ماں ایک عزیم ہستی ہے جس کی مسال کہی نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ چائیں ہم کتنا بھی ماں کا دل دکھائے وہ کبھی بھی اپنے بچوں کو برا نہیں نہیں سوچتی کیوں کہ  ماں کے قدموں تلے جنت ہیں انہوں نے کہا کہ بچے کی تربیت کا زمہ والدین پہ ہےکیوں کہ بچے سکول سے ذیادہ ٹائم گھر پہ دیتے ہیں لہزا والدین کو بچوں پہ ذیادہ ٹائم دینا چائیں۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔  تقریب کے اخر میں سکول ہیڈ ماسٹر نزیر احمد نے تمام مہمانوں اور  بچوں کے والدین کا شکریہ ادا کیااور انہوں نے کہا کہ اگر والدین کا تعاون ہوا تو ہم اس طرح کے پروگرامات کرتے رہنگے تاکہ لوگوں کا شعور گورنمٹ سکولوں کی طرف ہوگا تاکہ گورنمٹ سکولوں میں بچے قابل اساتذہ کی نگرانی میں بہترین تعلیم حاصل کر ینگے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.