انکم ٹیکس کا مسئلہ مشتر کہ ہے اور اس بارے عوام کی جذبات کی تر جما نی کیلئے پیش پیش ہو نگے,حکومتی اراکین

گلگت ( پ ر)حکومتی اراکین اور عوامی ایکشن کمیٹی و انجمن کے ما بین مذا کرا ت اور انکم ٹیکس Adaptationایکٹ 2012کے با ر ے میں تفصیلی غور و خو ص ، تفصیلا ت کے مطا بق حکو متی ٹیم جس میں وزیر تعمیرا ت ڈاکٹر محمد اقبال ، پا رلیما نی سیکر یٹری اورنگزیب خان ایڈووکیٹ ، وزیر اعلیٰ کے معا ون خصوصی فا رو ق میر ، سپیشل کو آرڈنیٹر وزیر اعلیٰ رضوان راٹھو ر ، شہزادہ حوین مقپو ن ،سینئر سیا ستدان شفیق الدین،مسلم لیگ ن کے جنرل سیکر یٹری گلگت ریا ض احمد، وزیر محمد اصغر جنر ل سیکر یٹری یوتھ ونگ گلگت بلتستان، کما ل حسین میڈ یا انچارج یو تھ ونگ گلگت بلتستان کاانجمن تاجران گلگت و عو امی ایکشن کمیٹی سے مقامی ہو ٹل میں طویل گفت وشنید ہو ئی۔ جس میں ایک نکا تی ایجنڈے پر تفصیلی بات چیت ہو ئی ، مذا کرا ت میں انکم Adaptationایکٹ 2012کی خا تمے اور پرا نی حیثیت کی بحا لی کے بارے میں با ت چیت ہو ئی ۔ حکو مت اراکین کی جا نب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ انکم ٹیکس کا مسئلہ مشتر کہ ہے اور اس بارے عوام کی جذبات کی تر جما نی کیلئے پیش پیش ہو نگے ۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ اراکین کونسل کو گلگت بلا کر ان سے مزید با ت چیت کی جا ئے کیو نکہ ٹیکس کا معاملہ ان کے دا ئر ے کا رمیں آتا ہے ۔

اجلاس میں عام آدمی کو ان دنوں درپیش مسائل بھی زیر غور آ ئے ۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مذا کر ات کا سلسلہ آگے بڑھاکا جا ئے ۔ دونوں فر یقین کے ما بین طے پا یا کہ تمام معاملا ت کے حل مذاکرات کے ذریعے کی جا ئے ۔حکو متی ٹیم ، انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین کل مذا کرا ت کا دوسرا دور ہو گا ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.