وادی حراموش کٹوال روڈ کا افتتاح کر دیا گیا

گلگت(ماونٹین پاس )وادی حراموش کٹوال روڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔24کروڑ کی لاگت سے حراموش کٹوال ویلی روڈ تعمیر کیا جا رہا ہے اس منصوبے سے حراموش کے عوام کی معیار زندگی بہتر ہوگی ، حراموش میں سیاحت کو فروغ ملے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا ہے کہ 16ماہ کی قلیل مدت میں حراموش کٹوال ویلی روڈ کا کام مکمل کیا جائیگا ، عوام اس منصوبے کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے اس منصوبے کی نگرانی کریں ، ہر مہینے میں دو دن جدید موبائل ہسپتال حراموش کا دورہ کریگی، بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے 10بیڈ حراموش ہسپتال کو پی پی ایچ آئی کے حوالے کیا جائے ۔ انتخابات کے قریب آتے ہی موسمی پرندے یہاں کا رخ کرینگے ،گلگت بلتستان کے عوام با شعور ہیں وہ اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی کیلئے میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر ووٹ دینگے ۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے24کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے حراموش کٹوال ویلی روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا جس کے بعد وزیر اعلیٰ کو محکمہ تعمیرات کی جانب سے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے ڈھائی سال کے مدت کو کم کرکے ڈیڑھ سال میں اس منصوبے کو مکمل کرنیکی ہدایت کی ۔
اس منصوبے کی تعمیر سے عوام میں خوشحالی آئیگی اور سیاحت کو فروغ ملے گا ،
کے کے ایچ کی تعمیر سے قبل گلگت بلتستان میں لوگ پتھروں کے دور میں رہتے تھے ،

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.