خواتین کسی بھی میدان میں کمزور نہیں انہیں صرف شعور اور میدان فراہم کرنے کی ضرورت ہے عمران ندیم

شگر( رجب علی قمر ) ماؤنٹین ایریا فارمر سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شگر حشوپی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی گلگت بلتستان عمران ندیم نے کہا ہے کہ سیبک تھارن مختلف بیماریوں کے لئے مفید علاج ہے خواتین کو اس شعبے میں ترقی دے کر ہنر مند اور زر مبادلہ کمانے کا زریعہ بنا سکتی ہے سیبک تھارن کے جوس اور جام بنا کر عالمی منڈیو ں تک فروخت کرکے خواتین اپنی معشیت کو مضبوط کرسکتی ہے شگر میں موجود سیبک تھارن ( جاڑی ) کے لئے متعلقہ ادارے کی جانب سے دو یونین کونسل کے خواتین کو روزگار بنانے کے لئے کام کرنے سے بے روزگاری اور غربت کی خاتمے میں مدد ملے گی خواتین کسی بھی میدان میں کمزور نہیں انہیں صرف شعور اور میدان فراہم کرنے کی ضرورت ہے اُنہوں نے کہا کہ خواتین سیبک تھارن کے پروڈکس میں ایکسپرٹ بننے کے بعد اپنی ہنر دوسروں کو بھی منتقل کریں تاکہ اس کی افادیت اور اہمیت سے ہر ایک واقف ہوسکیں اس موقع پر اُنہوں نے خواتین کی جانب سے سیبک تھارن کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا بھی جواب دیئے ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.