محکمہ جنگلات چلاس کا گیچی نالہ میں ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاون

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ جنگلات چلاس کا گیچی نالہ میں ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاون،جنگلات کی کٹائی میں ملوث گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل چلاس کا علاقہ گیچی نالہ کے جنگلات میں آر ایف او عبدالحمید اور اس کی ٹیم نے غیر قانونی کٹائی کرنے والے 6مزدروں کو کٹائی مشینوں سمیت گرفتار کرلیا،ٹمبر مافیا نے چند گھنٹوں کے اندر 30سے زائد درخت کاٹ دیئے تھے،لیکن محکمہ جنگلات کے عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جنگلات کی مزید کٹائی سے روک دیا،اور کٹائی میں ملوث چھ مزدوروں کو موقع پر گرفتار کرکے مجسٹریٹ فاریسٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا ۔چلاس فاریسٹ آفس میں مجسٹریٹ فاریسٹ آفتاب احمد نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے،جنگلات کی کٹائی میں ملوث گرفتار6 ملزمان کو دو سال قید اور فی کس بیس ہزار جرمانہ عائد کرکے جیل بھیج دیا۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاریسٹ رینج آفیسر آفتاب احمد نے کہا کہ دیامر میں ٹمبر مافیا کا گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے اور مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے کہا کہ چلاس کے جنگلات کی تحفظ ہماری زمہ داری ہے،جنگلات کی کٹائی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گیچی نالہ میں جنگلات کی ٹیم کے ٹمبر مافیا کے خلاف فوری اور کامیاب کارروائی پر آر ایف او عبدالحمید اور اس کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ڈی ایف او آفتاب احمد نے جنگلات کی کٹائی میں ملوث سرغنہ شمس اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی نکالا اور فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
Attachments area

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.