اہم منصوبوں میں تاخیر کا باعث بنے والی کسی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن حافظ حفیظ الرحمن

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سابق حکومت نے انجینئرنگ یونیورسٹی، میڈیکل کالج ،کارڈیک ہسپتال، کینسر ہسپتال جیسے بڑے اداروں کی منظوری اور ان منصوبوں کیلئے درکار قم بھی فراہم کررہی تھی۔ صوبے میں انجینئرنگ یونیورسٹی اور میڈکل کالج کے نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے ہونہار اور اہل طالب علموں کو مسائل کا سامنا رہتا تھا۔ سابق پنجاب حکومت کے علاوہ کسی صوبے میں میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبے میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کے داخلے پر تعاون نہیں کیا۔ صوبے میں میڈیکل کالج کے قیام کیلئےPc-1 سابق وفاقی حکومت بھجوایا گیا لیکن سپریم کورٹ نے سابق حکومت کو مدت ختم ہونے سے چند ماہ قبل منصوبوں کی منظوری پر اعتراض عائد کیا جسکے بعد نگران حکومت نے مینڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے منظوری نہیں دی۔ موجودہ وفاقی حکومت نے زمین کا ٹائیٹل الاٹ کرنے کو لازمی قرار دیا تھا جسکو پورا کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آرمی چیف اور فورس کمانڈرFCNA کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالج کی تعمیر کیلئے آرمی نے زیر استعمال زمین کو صوبائی حکومت کے حوالے کیا تاکہ اس اہم ادارے کی تعمیر میں تاخیر نہ ہو۔ انجینئر نگ یورنیورسٹی اور میڈیکل کالج اہم ادارے ہیں ان اداروں کے قیام سے صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پرحل ہوگااور گلگت بلتستان میں موجودہائیڈو کے مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ہائیڈو انجینئر نگ کے شعبوں سے فارغ التحصیل طلباء نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ملک بھی علاقے کا نام روشن کرئینگے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نئے اداروں کے قیام اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھر پور اقدامات کررہی ہے۔ سابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو عملی جامع پہنانے کیلئے میگا منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ میڈیکل کالج، انجینئرنگ یورنیورسٹی ، کارڑیک ہسپتال، کینسر ہسپتال، شہید سیف الرحمن ہسپتال برائے زچہ و بچہ مفاد عامہ کے اہم منصوبے تعمیر کیے۔ گلگت بلتستا ن کی تعمیر و ترقی اور مفاد عامہ کے ان اہم منصوبوں میں تاخیر کا باعث بنے والی کسی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ ادارے کسی مخصوص فرد یا علاقے کیلئے نہیں بلکہ پورے صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اہم ہیں ان منصوبوں کی تعمیر میں رکاوٹ بنے والے مفاد پرست عناصر کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبے میں میڈیکل کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی، کارڑک ہسپتال، شہید سیف الرحمن ہسپتال جیسے اہم منصوبوں کی تعمیر اور ان منصوبوں پر جاری رفتار کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا میڈیکل کالج کیلئے ااراضی فراہم کی جاچکی ہے اس منصوبے کی اہمیت کو مدد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ محکمے جلد اس منصوبے کو عملی جامع پہنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔ کارڈک ہسپتال گلگت بلتستان کیلئے انتہائی ااہمیت کا حامل منصوبہ ہے ٹینڈر کے باوجود اس منصوبے پر کام تاخیر کا شکار ہے اس حوالے سے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر کے جلد کام شروع کرنے کیلئے کہا جائیگا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شہید سیف الرحمن ہسپتال کی تعمیر پر جاری کام پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.