گاہکوچ پائین کے عوام نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف محکمہ برقیات کے دفتر کے باہر احتجاج 

غذر(محمدایوب)گاہکوچ پائین کے عوام نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف محکمہ برقیات کے دفتر کے باہر احتجاج  کیا جس پرمحکمہ برقیات کے حکام نے  یقین دلایا کہ جلد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کردیا جائے گا اور شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کردی جائے گی محکمہ برقیات کے مطابق شدید سردی کے باعث تمام پاور ہاوسز کے چینل جم کر رہ گئے ہیں اور پانی کے مقدار میں کمی آئی ہے اور بجلی کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔ حکام کی ہقین دھانی  پر عوام نے پرامن احتجاج ختم کردیا۔یاد رہے پچھلے ایک ہفتے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹوں تک پہنچ گیا تھا اور گاہکوچ سمیت قریبی دیہات اندھیروں میں ڈوب چکے تھے۔ پر عوام کا صبر جواب دے گیا اور انہوں نے محکمہ برقیات کے دفتر کا رخ کیا گیا۔واضح رہے محکمہ برقیات لوڈشیڈنگ کے شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق مختلف علاقوں میں صبح چھ بجے سے دوپہر ایک بجے اور شام چار بجے سے چھ بجے تک لوڈشیڈنگ ہوگی

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.