پاکستان ایڈ نہیں، ٹریڈ کی پالیسی پر گامزن ہے ساجد صداقت

وزیراعظم نے حجاج اور سعودیہ میں بند پاکستانیوں کے مسائل حل کرواکر عوام کے دل جیت لئے ہیں
حالیہ دور میں دوست ممالک سے قرض لینے کی وجہ سابق حکمرانوں کے لئیے گئے قرضوں کی قسطیں تھیں
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)تحریک انصاف گلگت بلتستان کی سنئر رہنما ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان ایڈ نہیں، ٹریڈ کی پالیسی پر گامزن ہے۔وزیراعظم نے حجاج کرام اور سعودی عرب کی جیلوں میں بند پاکستانیوں کے مسائل حل کرواکر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔سعودی ولی عہد کا اپنے آپ کو سعودیہ میں پاکستان کا سفیر کہناقوم کے لئے باعث فخر ہے۔عمران خان دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی مثالی تعلقات پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت دوسرے ممالک سے قرضے لینے کی بجائے ان کے ساتھ کاروبار بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ حالیہ دور میں دوست ممالک سے قرض لینے کی وجہ سابق حکمرانوں کے لئیے گئے قرضوں کی قسطیں تھیں جن کی ادائیگی قرض لئے بغیر ناممکن تھی۔چنانچہ وزیر اعظم کو نہ چاہتے ہوئے بھی کڑوی گولی نگلنی پڑی مگر موقع ملتے ہی انہوں نے ثابت کردیا کہ ہم ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی پر چلیں گے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.