مقننہ اور انتظامیہ کا چولی دامن کا کردار آئندہ ایسا واقعہ رونما نہیں ھونا چاہئے سپیکر جی بی اسمبلی 

انتظامیہ اور مقننہ کا ایک مشترکہنشست سپیکر کے چیمبر میں منعقدہو،وزیر قانون اور انتظامی آفیسر کے مابین پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دوستانہ انداز میں ختم کروایا گیا
عوامی نمائندوں کی بے حد عزت کرتے ہیں اور انھیں عوامی نمائندوں کے مینڈیٹ کا بھی مکمل احترام ہے اور انتظامیہ اس احترام کوہمیشہ قائم رکھے گی،چیف سیکریٹری
گلگت(پ ر) گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا پہ نمودار ھونے والا واقعہ اس وقت دم توڑ گیا جب سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر جدوجہد کرنے کا عزم کرتے ھوئے عہد کیا کہ ریاست کے تمام ستونوں کو مظبوط کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیگی۔سپیکر اور چیف سیکریٹری نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا حکومت، انتظامیہ اور عوامی نمائندے مل کر قوم اور ملک کی خدمت کرینگے۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی اور چیف سیکریٹری نے کہا کہ انھیں ادراک ہے کہ امور ریاست کو بہتر انداز میں چلانے کیلئیمقننہ اور انتظامیہ کا چولی دامن کا کردار ھے اور دونوں ستونوں نے مل کر ریاست کی آبیاری کرنی ہوتی ہے لہذا آئندہ کوئی بھی ایسا واقعہ رونما نہیں ھونا چاھئے۔ جو غلط فہمیاں پیدا کرے اور ان کی بنیاد پہ اس مضبوط رشتے میں دڑار نہیں پڑنی چاھئے۔ اس حوالے سے انتظامیہ اور مقننہ کا ایک مشترکہ نشت سپیکر اسمبلی کے چیمبر میں منعقد ھوا اور معزز وزیر قانون اور ایک انتظامی آفیسر کے مابین پیدا ھونے والی غلط فہمی کو دوستانہ انداز میں ختم کروایا گیا۔ سپیکر اسمبلی نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے کردار کو سراہا جبکہ دوسری جانب چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ عوامی نمائندوں کی بے حد عزت کرتے ھیں اور انھیں عوامی نمائندوں کے مینڈیٹ کا بھی مکمل احترام ھے۔ اور انتظامیہ اس احترام کو ھمیشہ قائم رکھے گی۔اس موقعہ پہ ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان، وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ، وزیر جنگلات عمران وکیل، ممبر اسمبلی جاوید حسین سمیت ھوم سیکریٹری جواد اکرم، سیکرٹری کیبینٹ سبطین احمد، سیکریٹری برائے وزیر اعلی ثنائاللہ، سیکرٹری اسمبلی عبدالرزاق، سیکرٹری اطلاعات فدا حسین، ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروقی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت بابر صاحب الدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پہ چیف سیکریٹری اور سپیکر کے مابین نشست میں اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں آفیسران کی شرکت کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق ھوا تاکہ ان کے کردار کو مزید فعال بنایا جا سکے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.