محکمہ سول سپلائی عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے،اے سی گلگت

مل مالکان آٹا ملوں کی صفائی یقینی بنائے صفائی میں کوتاہی ناقابل برداشت اور ملوں کو سیل کردیں گے،شاہ رخ شیمہ
گلگت ، چوکر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،ضلعی انتظامیہ
گلگت (مونٹین پاس نیوز) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے شہر میں چوکر کی خودساختہ قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ 15کلو چوکر کا تھیلا مل سے 320اوردکانداروں سے350روپے کا ملے گا ، جو بھی مل مالکان اور دکاندار حضرات چوکر کی قیمت بڑھانے کیلئے مصنوعی قلت پیدا کریں گے ضلعی انتظامیہ سخت کاروائی کرے گی ،محکمہ سول سپلائی عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے، مل مالکان آٹا ملوں کی صفائی یقینی بنائے صفائی میں کوتاہی ناقابل برداشت اور ملوں کو سیل کردیں گے، اس بات کا فیصلہ انہوں نے اتوار کے روزیہاں اپنے دفتر میں محکمہ سول سپلائی اور مفلور ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سول سپلائی آفیسر گلگت مختار احمد نے سول سپلائی کی جانب سے شہر میں معیاری آٹے کی فراہمی اور چوکر کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام مل مالکان کو بائی لاز کے مطابو پابند کررکھا ہے کہ وہ عوام کو صاف ستھراء اور معیاری آٹے کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے ،جبکہ چوکر ملوں سے دکانداروں کو مل رہا ہے مگر دکاندار حضرات خود ساختہ اضافے کیلئے عوام کو فروخت نہیں کرتے ہیں جسکی وجہ سے چوکر کی مصنوعی قلت کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ چوکر کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے اور نہ ایسا ارادہ ہے انتظامیہ قیمتوں میں استحکام کیلئے سول سپلائی کے ساتھ تعاون کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ چوکر نہ ملے بعدازں اس فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر ناصر میر نے ملوں کی جانب سے آٹے کی فراہمی اور چوکر کی صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی کے ساتھ چوکر کی آرزاں نرخوں پر دستیا ب ہو مگر چند دکانداروں کی وجہ سے ملوں کی بدنامی ہورہی ہے ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ معیار بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور صفائی میں بہتری لائیں گے ۔واضح رہے کہ شہریوں کی جانب سے چوکر کی اضافی قیمتوں کیلئے مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ملوں میں ناقص صفائی پر شکایات عام تھی جس پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے فوری اقدامات کئے ،اور آج کا اجلاس اس سلسلے کی کڑی تھی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.