جی بی میں کرائم ریشو دیگر صوبوں کی نسبت بہت کم ہے،چیف سیکریٹری

گلگت بلتستان کی ترقی ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے تعلیمی لحاظ سے بھی یہاں خوب کام ہو رہا ہے سی پیک کے لحاظ سے گلگت بلتستان اہمیت کا حامل ہے
دیگر اضلاع کو ملنے والی مراعات میرے ضلعے کو بھی ملنی چاہئے جس کی اہمیت سی پیک کی وجہ سے تمام اضلاع کی نسبت اور اہمیت کا حامل ہے،ممبر اسمبلی جاوید حسین
نگر (یوسف نگری )چیف سکرٹری گلگت بلتستان خرم علی آغا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے تعلیمی لحاظ سے بھی یہاں خوب کام ہو رہا ہے سی پیک کے لحاظ سے گلگت بلتستان اہمیت کا حامل ہے اور اس کا روٹ نگر اور ہنزہ سے نکلے گا جس کے بعد یہاں کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور یہا ں روز گار کے نئے مواقع پیدا ہونگے وہ یہاں نگر دورے کے موقعے پر سپریم کونسل نگر اور انجمن حسینیہ نگر کے ساتھ ایک نشست کے دوران کی ۔جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما ورکن اسمبلی جاوید حسین،رکن اسمبلی حلقہ ۵ حاجی رضوان علی اور ڈپٹی کمشنر نگر کمال الدین قمر بھی موجود تھے ۔اس موقعے پر ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان میں کرائم ریشو بھی دیگر صوبوں کی نسبت بہت ہی کم ہے اس سے اندازا ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ با شعور اور ایماندار ہیں اس موقعے پر رکن اسمبلی جاوید حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہکوچھر ،میاچھر اور پھکر سمیت جعفر آباد ،نلت اسکندر آباد اور بر چھلت کے کئی درجن گھرانے اس وقت گلیشئرز متاثرین میں شامل ہیں جن کی آبادکاری کے لئے حکمت عملی کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نگر کی خدمات قابل تحسین ہیں اور دیگر اضلاع کو ملنے والی مراعات میرے ضلعے کو بھی ملنی چاہئے جس کی اہمیت سی پیک کی وجہ سے تمام اضلاع کی نسبت اور اہمیت کا حامل ہے اس موقعے پر حاجی رضوان علی رکن اسمبلی نے کہا کہ جی بی آر ایس پی کا جلد سے جلد نگر میں دفتر کھول کے چھوٹے مسائل یہی حل کر نے کی کوشش کی جائے اور ہیلتھ کارڈز کے حوالے سے ملکی ہیڈنے یقین دلایا ہے کہ اس فیز میں نگر کو شامل کیا جائے گا جبکہ شاہراہ نگر کی تعمیر کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف،صدر پاکستان اور وزیر اعلیٰ کی حمایت پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں جس کا مرحلہ پی سی ٹو تک پہنچ چکا ہے اور متبادل سی پیک روٹ بھی ثابت ہو گا اس موقعے پر سپریم کونسل نگر کے چئیرمین ایڈوکیٹ محمد حسین نے ضلع نگر کے مسائل کا زکر کرتے ہوئے نگر میں لڑکیوں کے لئے کالج کی سہولت،جلد از جلد پاسپورٹ آفس کی دوبارہ بحالی ،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں موجود دیگر اضلاع کے ملازمین کی واپسی،ایفاد میں نگر کو نظر انداز کر نے سمیت نگر کے دیگر مسائل صحت و تعلیم اور دیگر شعبوں کی تفصیلی گفتگو کی اور بریف کیا اس دوران عبد الکریم سابق چئیرمین ضلع کونسل گلگت ،خوش بیگ ،ڈاکٹر علی گوہر ،سجاد شیر الیاٹ ،شیخ منیر ھسین ممبر کونسل نے بھی اظہار خیال کیا اور مسائل ڈسکس کی ۔جبکہ ان کے ہمراہ صدر تحریک انصاف نگر علی حیدر ،محمد اسما عیل ،عباس علی جنرل سکررٹری سمیت شیخ اقبال حسین ،شیخ شبیر حسین ،زوار سلیمان بھی موجود تھے ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.