جی بی میں خواتین کو تعلیم یافتہ کرنے میں اوپن یونیورسٹی کا اہم کردار ہے دلدار حسین

کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا جب تک وہ تعلیمی شعبے کو خاص اہمیت نہ دے
سرکاری یا غیر سرکاری ادارے میں کام کرنے والے بھی اس ادارے سے مستفید ہو رہے ہیں،ڈائریکٹر گلگت ریجن
گلگت(مونٹین پاس نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر گلگت کے زیر اہتمام سر سید ہائر سکینڈری سکول گلگت میں بی ایڈ1.5 سالہ پروگرام کے طلباء و طالبات کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ریجنل ڈائریکٹر دلدار حسین تھے۔ اس ورکشاپ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایڈپروگرام میں زیر تعلیم طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس تقریب سے خطاب کرتے ریجنل ڈائریکٹر AIOU دلدار حسین نے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں تعلیم مردو خواتین دونوں کے لیے مساوی طور پر اہمیت کی حامل ہے اور کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا کہ جب تک وہ تعلیمی شعبے کو خاص اہمیت نہ دے اور ایک عرصے تک گلگت بلتستان کی خواتین باآسانی ملک کی دیگر یونیورسٹیوں میں جاکر تعلیم حاصل کرنے سے قاصر تھے لیکن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں میں اپنے فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردارادا کیا ہے اوراس ادارے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں داخلے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے اورآج بھی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کے مرد و خواتین جو کسی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہوں وہ بھی اس ادارے سے مستفید ہو رہے ہیں اور اسی ادارے کے بدولت گلگت بلتستان کی خواتین کے لئے اعلیٰ تعلیم تک رسائی ممکن ہوئی ہے

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.