سوشل میڈیا میں فیک آئی ڈیز خطے کیلئے نقصاندہ ہے سیکریٹری اطلاعات

سوشل میڈیا میں فیک آئی ڈیز خطے کیلئے نقصاندہ ہے سیکریٹری اطلاعات
ٹیکنالوجی کا غلط استعمال بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے،خطے میں سی پیک سے ایک بڑی اور بہترین تبدیلی آئے گی
جی بی میں فیس بک اور دیگر سوشل نیٹ ورکس کا استعمال صیحح طریقے سے کیسے ممکن ہو اس کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہے
گلگت (مونٹین پاس نیوز)سیکریٹری انفارمیشن گلگت بلتستان فدا حسین نے پولیس ٹریننگ سینٹرگلگت میں گلگت ڈویژن کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سائبر کرائم ایکٹ کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا ایک گلوبل ویلیج بن گیا ہے۔سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے ہم دنیا میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کے مطابق چلنا ہے ورنہ ہم ترقی یافتہ ممالک میں پیچھے رہ جائیں گے۔جدید ٹیکنالوجی کا غلط استعمال بہت بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔سب سے زیادہ استعمال ہونے والا نیٹ ورک فیس بک اور وٹسیب ہے۔گلگت بلتستان میں فیس بک اور دیگر سوشل نیٹ ورکس کا استعمال صیحح طریقے سے کیسے ممکن ہو اس کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہے۔گلگت بلتستان ایک خوبصورت خطہ ہے اللہ نے قدرتی وسائل سے اس علاقے کو مالا مال کیا ہے۔ایک آئیڈیل صوبہ بننے جارہا ہے۔پرائیویٹ سیکٹر آرہا ہے ترقی کا دوردورہ ہوگا۔دیامر بھاشہ ڈیم کی رائیلٹی سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔سوشل میڈیا کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ازلی دشمن جدید ٹیکنولوجی میں بہت آگے ہے۔ہمیں بھی چاہیے کہ ہم ان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو۔اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن نے مزید کہا کہ خطے میں سی پیک سے ایک بڑی اور بہترین تبدیلی آئے گی۔سوشل میڈیا میں فیک قسم کے آئی ڈیز خطے کیلئے بہت نقصاندہ ہے اس کی بیخ کنی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیکا میں پولیس ڈپارٹمنٹ کو زمہ داری دیکر اس حوالے سے انہیں مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔سائبر کرائم ایکٹ کے اندر تمام سزائیں متعین ہیں۔سیکرٹری اطلاعات فدا حسین نے اس موقع پر نوجوان نسل کو خصوصی طور پر پیغام دیا کہ دور جدید میں سوشل میڈیا کا استعمال درست طریقے سے کریں اور اپنے اور آپنے علاقے کی تعمیر و ترقی اور بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔پولیس کے محکمے کی بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے وہ معاشرے سے برائیوں سے کیسے نمٹ سکے۔چیلنجنگ ایشو ہمارے لیئے سوشل میڈیا ہے اس حوالے مکمل قانون موجود ہے اور سخت سے سخت سزائیں متعین ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آئی جی پولیس ایک انرجیٹک آفیسر ہیں اور علاقے کے امن و امان کیلئے بہت مخلص ہیں اور اپنے محکمے میں بہت کچھ اصلاحات لانے کیلئے تگ و دو کررہے ہیں۔لیکچر کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ اگر ہم تاریخ اٹھاکر دیکھیں تو مسلمانوں نے دنیا میں حکومتیں کی ہیں۔قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔شر اور فساد سے ایک دوسرے کو بچانا ہے اور ایکدوسرے کا بازو بننا ہے۔آپس میں دست و گریباں ہونے کچھ حاصل نہیں ہوگا اسلئے ہمیں تمام تر تفرقات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی اور اس کی آبیاری کیلئے کوشاں رہنا چاہئے.

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.