بھارتی درندازی  وزیراعلیٰ کی تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری

چیف سیکریٹری ،محکمہ داخلہ ،آئی جی پی ،سیکریٹری صحت ،تمام کمشنرز ،ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈیزاسٹرمنجمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122کوحفیظ الرحمن نے مراسلہ جاری کردیا گیا
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے گلگت بلتستان حکومت کے ماتحت تمام متعلقہ محکمے افواج پاکستان اور دیگر اداروں کیساتھ مربوط رابطے میں رہیں،مراسلہ
ہر قسم کے آزمائش سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں،نوجوان رضاکار تیار کئے جائیں جو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے موقع پر اپنی افواج کیساتھ ملکی دفاع کیلئے تیار ہوں
گلگت( مونٹین پاس نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس گلگت بلتستان، سیکریٹری صحت، تمام کمشنرز، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122کو جاری مراسلے کے مطابق کہا گیا ہے کہ جارحانہ عزائم رکھنے والی ہماری ازلی دشمن ملک بھارت کی جانب سے مسلط کئے جانے والے تناؤ کے ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ جاری کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ناگزیر حالات میں مستعدی سے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے۔دشمن ملک بھارت جنگی جنون میں مبتلا نظر آرہاہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کی تحفظ اور دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب کیلئے ہماری بہادر افواج چاق و چوبند ہیں۔ گلگت بلتستان کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب کبھی ہمارے ملک کیخلاف کوئی جارحیت ہوئی ہے تو ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے افواج کے شانہ بشانہ دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ ہم اپنی شاندار ماضی اوردرخشاں روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج بھی ہم اپنی بہادر اور جری افواج کے ساتھ تن، من، دھن کیساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے ہم وقت تیار ہیں۔کسی بھی جارحانہ اقدام سے نمٹنے کیلئے تمام سرکاری متعلقہ محکموں کو تاکید کی جارہی ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے درکار ضروری اوربروقت اقدامات کو یقینی بنائیں اور ہر قسم کے آزمائش سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ نوجوان رضاکار تیار کئے جائیں جو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے موقع پر اپنی افواج کیساتھ ملکی دفاع کیلئے تیار ہوں۔ تمام متعلقہ محکمے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے کہ کسی بھی ممکنہ حالات میں عام شہریوں کو روز مرہ زندگی میں غیرضروری مشکلات اور مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے تاکہ قوم کا مورال ہر وقت بلند رہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے جاری خصوصی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے گلگت بلتستان حکومت کے ماتحت تمام متعلقہ محکمے افواج پاکستان اور دیگر اداروں کیساتھ مربوط رابطے میں رہیں اور ضرورت پڑنے پر منظم انداز میں اداروں کے شانہ بشانہ ملک کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے موجودہ غیرمعمولی حالات کے پیش نظر صوبائی کابینہ کا غیر رسمی اجلاس بھی مورخہ 28فروری 2019ء کو طلب کرلیا ہے جس میں نہ صرف کابینہ کے اراکین بلکہ اعلیٰ عسکری حکام، دیگر ادارہ جات، سپیکر، ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی مدعو کیا جائے گا اور صوبائی کابینہ کا یہ اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈا ملک کے غیرمعمولی صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.