زیشان احمد ڈپٹی جنرل سیکریٹری آئی ایس ایف گلگت مقرر

زیشان احمد ڈپٹی جنرل سیکریٹری آئی ایس ایف گلگت مقرر
اسد عنایت کو میڈیا سیل انچارج مقرر،نوٹیفیکشن جاری کردی گئی
گلگت(مونٹین پاس نیوز) جنرل سیکرٹری انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع گلگت اشتیاق ساحل نے آئی ایس ایف ضلع گلگت کی کابینہ سے تصفیلی مشاورت کے بعد زیشان احمد کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف ضلع گلگت اور اسد عنایت کو میڈیا سیل انچارج منتخب کر لیا نو منتخب عہدہ داران کی باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردی گئی دونوں نومنتخب عہدہ داران کی محنت اور تنظیمی وابستگی کو دیکھتے ہوئے ان کے ناموں پر ضلعی کابینہ نے تفصیلی مشاورت کی مشاورت مکمل ہونے کے بعد جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف ضلع گلگت اشتیاق ساحل نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اس موقع پر جنرل آئی ایس ایف ضلع گلگت اشتیاق ساحل کا کہنا تھا کہ دونوں نو منتخب عہدہ داران تنظیم کو فعال اور مستحکم بنانے میں شدید محنت کر رہے ہیں ان کی محنت اور جدوجہد کو دیکھتے ہوئے آئی ایس ایف ضلع گلگت کی کابینہ نے متفقہ طور پر ان کے ناموں پر اتفاق کیا جس کے بعد ان دونوں کو باقاعدہ کابینہ کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور تنظیم اس امید کے ساتھ زیشان احمد اور اسد عنایت کو زمہ داری سونپ رہی ہے کہ وہ اپنی محنت اور کوششوں کے تسلسل کو برقرار رکھینگے اور تنظیم کو مزید مستحکم بنائینگے خاص طور پر طلبا کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہینگیصدر آئی ایس ایف ضلع گلگت انصار حسین بگورو نے بھی اس موقع پر نومنتخب عہدہ داران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ نو منتخب عہدہ داران کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر آئی ایس ایف گلگت بلتستان رحمان دریلو کی قیادت پر اور ان کی ہر سطح پر بنائی گئی ٹیم پر اعتماد کرتے ہیں ضلعی کابینہ کے ہمراہ صوبائی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے اور اپنی محنت جاری رکھینگے اور تنظیم کے لئے ہمہ وقت دستیاب رہنگے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پیغام صوبائی صدر آئی ایس ایف گلگت بلتستان رحمان دریلو اور سیکرٹری جنرل آئی ایس ایف گلگت بلتستان ولایت حسین بلتی کی قیادت میں گھر گھر پہنچائینگے.

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.