آئی ایس او گلگت ڈویژن کا اجلاس

آئی ایس او گلگت ڈویژن کا اجلاس
آئی ایس او نے رواں سال امید و عزم نوء کے عنوان پر منانے کا اعلان
گلگت (مونٹین پاس نیوز) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا پہلی مجلس عمومی المصطفیٰ ہاوس گلگت میں شروع ہوگئی ۔اجلاس عمومی میں تمام یونٹ صدور و جنرل سیکریٹریز کی شرکت ۔آئی ایس او پاکستان نے اس سال کو سال امید و عزم نوء کے عنوان پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔اجلاس عمومی سالانہ پروگرام کے ساتھ نامزد ڈویژنل کابینہ کی منظوری دے گی۔اجلاس عمومی سے آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر اعجاز علی صابری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ملک کا واحد تنظیم ہے جو پاکستان میں نوجوانوں کی تعلیمی و فکری تربیت میں مصروف عمل ہیں۔آئی ایس او شہدا کی امانت ہے جس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔ہمیں خدا کا شکرگزار ہے کہ اس نے ہمیں ایسی عظیم امانت کے امین بنایا ہے جس کی بنیاد شہیدوں کی مقدس لہو سے رکھی گئی ہے ہمیں یہ عزاز حاصل ہے کہ ہم ملک بھر میں تمام طلبہ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ہم نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا درس دیا ہے اور ہر موقع پر وحدت بین المسلمین کا پلیٹ فارم دیا ۔تعلیم کے میدان میں آئی ایس او کے انقلابی اقدام ہیں جس نے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک حالت جنگ میں ہے ہمارا عزلی دشمن وطن عزیز کے خلاف ناپاک منصوبے بنا رہا ہے ایسے میں ملک کے ہر فرد پر واجب ہے کہ اپنے افواج کے ساتھ کھڑے ہوں،آئی ایس او کے ہر جوان وطن کی دفاع کے لیے امادہ ہے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔پاکستان ہمارا ایمان کا حصہ ہے اس کی حفاظت ہمارے اوپر واجب ہے۔اجلاس عمومی سے سابق ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن مشتاق حسین مسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کی ترقی کا راز اس کے اقدار کی پاسداری میں ہے ہمیں چاہیے کہ ہم آئی ایس او کے دستور کے مطابق کام کریں اور اس کے روح کے مطابق نوجوانوں کی تربیت کریں ۔آج خدا نے ہمیں یہ عزاز بخشا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک اور ملت کی بقا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہم نے ہمیشہ دین اور ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی بات کی ۔اجلاس عمومی سے سابق ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت برادر شوکت رضانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ملک بھر میں ہزاروں نظریاتی جوان پید ا کیں ہیں جو دین اور وطن کی محبت سے سرشار ہیں جو دین مبین اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے ہمہ وقت کسی بھی قربانی کے لیے تیا ر بیٹھے ہیں ۔ہمارا دشمن بڑا ناپاک عزئم رکھتا ہے اور ہمیں کسی بھی صورت حال کے لیے امادہ رہنا چاہیے۔افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے اور ہمیں اپنے افواج پر فخر ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.