کالج اف اایجوکیشن میں شجر کاری مہم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

گلگت ۔ ( دلپزیر خان قادری ) کالج اف اایجوکیشن میں شجر کاری مہم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نجیب عالم سیکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان تھے۔ تقریب کے میر محفل مجیدخان ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت بلتستان تھے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے، کہا کہ دنیا کو انتہائی مہلک قسم کی ماحولیاتی الودگی کے مسائل سے گزر ہیے ہیں ،۔ گلوبل وارمنگ جسے مسائل نے سکن کینسر اور دیگر بہت سی موزی بیماریوں کو وباء کی شکل دے چکی ہے۔ اور زمیں کو ان خطرات سے نکالنے کا واحد حل شجرکاری ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجید خان نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف زمین کے ماحلولیاتی الودگی کے تحفظ کا زریعہ ہے شجر کاری اکا اہم فریضہ ُٓ ؁ٰسرکار دو جہاں نے ایک مزہبی فریضے کے طور پر متعارف کرایا۔اور ہماری یہ زمہ داری بنتی یے کہ بطور زمہ دار ہر شہری شجرکاری مہم میں خود بھی حصہ لے اور درسروں اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسکے شعور اور اہمیت میں اضافہ کرے۔تقرب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج اف ایجوکیشن ناصر حسین نے کہا کہ معاشرے کا سب سے اہم زمہ دار طبقعہ اساتذہ کرام ہے۔ اور اساتذہ ہی معاشرتی تبدیلی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔بطور اساتذہ ہمیں نہ صرف خود شجرکاری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے بلکہ وہ طلباء اور طالبات میں بھی اس کی اہمیت کو اجاگر کرے۔ تقریب میں کالج کے طلباء طالبات نے تقاریر ،ملی نغمے ،پیش کیئے۔ تقریب کے اخر میں مہمان خصوصی نے پود ا لگا کے شجر کاری مہم کا اغاز کیا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.