نواز شریف جی بی کا بھی محسن ،صحت کی سہولیات فراہم کئے جائیں ، جعفراللہ خان 

تین بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والے شخص کو جیل میں رکھ کر صحت کی سہولت نہ دینا انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے
نواز شریف نے اپنے دور میں گلگت بلتستا ن میں بھی تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع کرایا اور وہ وفاق پاکستان کی علامت ہے
گلگت( مونٹین پاس نیوز)محسن پاکستان قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کو بنیادی انسانی حقوق کے تحت صحت کی سہولیات فراہم کیا جائے جو شخص 3بار ملک کا وزیر اعظم منتخب ہوا ہے اور پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ایسے شخص کو جیل میں رکھ کر صحت کی سہولت نہ دینا بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان جعفراللہ خان نے ایک اخباری بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عارضہ قلب میں مبتلا ہے جو شوگر ، بلڈ پریشر اور گردوں کا بھی مریض ہے اس کو علاج کرانے کی بجائے جیل میں رکھ کر تکلیف پہنچا کر خوشی محسوس کرنے والے کل اپنا انجام بھی دیکھ لے اگر نواز شریف کو جیل میں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری وزیر اعظم عمران خان اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے چاہنے والوں کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ موجودہ مرکزی حکومت کے خلاف اپنے قائد کے علاج کیلئے تحریک چلانے پر اور جیل بھرو تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جس کی وجہ سے آج ہندوستان پاکستان کے خلاف کچھ بھی نہیں کرسکتا ہے ملک کو معاشی لحاظ سے مستحکم کرنے کے علاوہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ملک کو مضبوط بنایا۔ محمد نواز شریف نہ صرف پاکستان کا بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کا بھی محسن ہے ملک کی تعمیر و ترقی کی طرح گلگت بلتستا ن میں بھی تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع کرایا نواز شریف وفاق پاکستان کی علامت ہے جس کی مقبولیت چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ہے ایسے عظیم لیڈر کے خلاف موجودہ وفاقی حکومت انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک کے 3بارمنتخب ہونے والے وزیر اعظم کو فی الفور علاج معالجہ کیلئے بیرون ملک بجھوائے جس طرح ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو بجھوایا ہے اگر نواز شریف کی علاج میں کوتاہی برتی گئی تو تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.