سپریم اپلیٹ کورٹ میں جج کی تعیناتی میں تاخیر ، عوام کو پریشانی کا سامنا

چیف جسٹس کی پوسٹ پچھلے نو مہینوں سے خالی جس کے نتیجے میں ہزاروں سائلین انصاف کے حصول کیلئے دربدرہیں
حکومت فوری طور پر سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کیلئے چیف جج کا تقرر کرے،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے سائلیں کی اپیل
شگر(مونٹین پاس نیوز) سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں چیف جج کی تعیناتی میں تاخیر سے سائلین کو دبدر کا سامنا۔ چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ کی پوسٹ پچھلے نو مہینوں سے خالی ہے اور اس کے نتیجے میں اس بڑی عدالت کے ہزاروں سائلین انصاف کے حصول کے لیے دربدر ہو رہے ہیں۔معزز عدالت میں زیر سماعت کیسز کے متاثرین خصوصا محکمانہ پروموشن سے متاثرہ اساتذہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور گورنر گلگت بلتستان سے جی بی عوام کی طرف سے درخواست ہے کہ ان کی حکومت فوری طور پر سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کیلئے چیف جج کا تقرر کرے ورنہ جی بی میں پی ٹی آئی حکومت کی مقبولیت نہ صرف کم ہوگی بلکہ جج کے تقرر کے حوالے سے تاخیر ہونے کی صورت میں وسیع پیمانے پر احتجاج بھی ہو گا. اس حوالے سے صورت حال کچھ یوں ہے کہ سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں چیف جج کی جگہ پچھلے نو مہینوں سے خالی ہے اور اس کے نتیجے میں اس بڑی عدالت کے ہزاروں سائلین انصاف کے حصول کے لیے خوار ہو رہے ہیں. لیکن یہاں یہ بات ناقبل فہم ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جس کی تحریک کی بنیاد اور دعوی انصاف پر ہو اس اہم مسئلے کی طرف بے توجہی ، بے اعتنائی اور نا انصافی برت رہی ہے. سنے میں آیا ہے کہ چیف جج سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کی تعیناتی جی بی کو ملنے والے نئی آئینی پیکیج کی منظوری اور نفاز تک نہیں ہو گی آگر معاملہ ایسا ہے تو یہ بلکل نا انصافی ہو گی.لوگ عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں لیکن وہ بھی آگر انصاف کی فراہمی میں غفلت برتیں تو عوام نا انصافی کے بنھور میں مزید پنھس جائیں گے لہذا وزیر اعظم اور گورنر گلگت بلتستان اس مسئلے کا فوری اور درمیانی حل نکالیں.

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.