جب تک حفیظ الرحمن وزیر اعلی گلگت بلتستان اور امین گنڈپور ااموار کشمیر و گلگت بلتستان ہے تب تک گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق نہیں ملے سکتے انجئنر نوید اقبال

اسلام آباد (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے پولیٹکل ایڈویزر انجئنر نوید اقبال نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی قیادت گلگت بلتستان کے حقوق میں رکاوٹ ہیں ، جب تک حفیظ الرحمن وزیر اعلی گلگت بلتستان اور امین گنڈپور ااموار کشمیر و گلگت بلتستان ہے تب تک گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق نہیں ملے سکتے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کا بیانیہ ایک ہونے جا رہا تھا مگر سوچی سمجھی سازش کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کو تقسیم کرنے کی سازش شروع ہوئی اور حالیہ دنوں امین گنڈپور کا بیان اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمن وفاق میں جاتا ہے تو وہ وفاقی ہو جا تا ہے کشمیر میں جا کر اس کا موقف کچھ اور ہوتا ہے اور گلگت بلتستان میں آکر اس کا موقف پھر سے بدل جاتا ہے ۔ جس سے وفاق میں گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے ہمارا موقف کمزور ہو رہا ہے ۔حفیظ الرحمن اخباری بیانات میں ترقی کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں چار سال کے عرصے میں ن لیگ کی صوبائی حکومت عوام کو بجلی نہیں دے سکی ۔ وزیر اعلی کے حلقہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 22گھنٹے تک جا پہچاہے مگر وزیر اعلی عوام کو بجلی دینے کی بجائے سماٹ میٹروں کے پیچھے لگے گے ہیں ۔ جب کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے تب سے تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کو مکمل نظرانداز کیا ہے جو جماعت تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر کا فیصلہ نہیں کر سکتی وہ گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے کیا فیصلہ کریگی ۔؟

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.