دشمن کی نگاہیں بلتستان پر جمی ہوئی ہیں اور خطہ میں بدامنی پھیلانے کے خواہاں ہیں آغاراحت حسین الحسینی 

دشمن کی نگاہیں بلتستان پر جمی ہوئی ہیں اور خطہ میں بدامنی پھیلانے کے خواہاں ہیں آغاراحت حسین الحسینی
آغا راحت کی دورہ سکردو کے موقع پر آغا علی رضوی ،شیخ احمد علی و دیگر کی ملاقات، امن و امان، اخوت و بھائی چارگی اور تعمیر و ترقی پر گفتگو
دشمن چاہتا ہے کہ تفرقہ، تعصبات اور علاقائیت کو ہوا دیکر ناامنی پھیلائیں اور دینی اقدار کو ختم کرنے کیلئے ہر طرح کی کوششیں جاری ہیں
سکردو ( پ ر ) گلگت بلتستان کے نامور عالم دین علامہ آغا راحت حسین الحسینی نے اپنے دورہ اسکردو کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی ، شیخ احمد علی نوری سمیت دیگر علماء کرام سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے بامور عالم دین علامہ راحت حسین الحسینی اہم دورے پر اسکردو پہنچ گئے تو ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ آغا علی رضوی نے انکا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور علاقے کے امن و امان، اخوت و بھائی چارگی اور تعمیر و ترقی پر بحث ہوئی۔ آغا راحت حسین الحسینی نے آغا علی رضوی کے ہمراہ اسکردو گیول سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کی اور سیلاب زدگان میں امدادی رقم بھی تقسیم کی۔ آغا راحت کی آمد اور امداد پر عمائدین علاقہ نے انکا شکریہ ادا کیا۔ آغا راحت حسینی الحسینی نے اپنے دورے کے موقع پر کھرمنگ میں عوامی اجتماع سے بھی کیا اور بلتستان میں موجود اسلامی تہذیب و ثقافت ختم کرنے اور لوگوں کو دین سے دور کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دشمن کی نگاہیں اس وقت بلتستان پر جمی ہوئی ہے۔ دشمن اس خطے میں ناامنی پھیلانے کے خواہاں ہیں ۔ دشمن چاہتا ہے کہ تفرقہ، تعصبات اور علاقائیت کو ہوا دیکر ناامنی پھیلائیں اور دینی اقدار کو ختم کرنے کے لیے ہر طرح کی کوششیں جاری ہیں۔ پورے بلتستان میں مذہبی اقدار کا فروغ یہاں کے علماء کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.