محکمہ تعمیرات کا بلتستان کے کنٹریکٹرز کی کاغذات کی چھان بین جاری

جعلی بنک سٹیٹمنس اور ورک سٹاٹنگ آرڈر والوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا،ذرائع
سکردو ( خصوصی رپورٹ ،رجب علی قمر ) محکمہ تعمیرات عامہ بلتستان میں تمام کنٹریکٹرز کی کاغذات کی چھان بین جاری ، جعلی بنک سٹیٹمنس اور جعلی ورک سٹاٹنگ آرڈر ثابت ہونے پر بلیک لسٹ کیا جائے گا محکمہ تعمیرات عامہ کے زرائع کے مطابق کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے چاروں گروپس کے مطالبے پر چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ نے اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دے دیا ہے جو باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے معتبر زرائع کے مطابق اس وقت بلتستان ریجن میں سینکڑوں ٹھیکداروں کے بنک سٹیٹمنٹس ،ورک آرڈر کے علاوہ دیگر دستاویزات جو محکمہ تعمیرات میں ٹھیکوں کی غرض سے جمع کردیا گیا ہے جعلی ہونے کا شبہ ہے زرائع نے یہ بھی بتایا کہ بہت سارے ٹھیکداروں کی دستاویزات قانون پر نہیں اُترتا پیپرا رولز اور پاکستان انجینئرینگ کونسل کے رولز کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے متعلقہ ٹھیکداروں نے کئی اہم منصبوبوں پر فارم جمع کئے گئے ہیں جبکہ بعض ٹینڈر ہو کر ان ٹھیکداروں کے نام بھی ہوچکے ہیں محکمہ تعمیرات عامہ کے زرائع نے مزید بتایا کہ جعل ساز ثابت ہونے پر متعلقہ ٹھیکداروں کو نہ صرف بلیک لسٹ کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.