قراقرم یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کیساتھ مزاق کر رہی ہے. گلگت بلتستان پوسٹ گریجویٹس فورم

گلگت(نامہ نگار) گلگت بلتستان پوسٹ گریجویٹس فورم نے نے قراقرم یونیورسٹی کی ایم فل ویکنڈ پروگرام میں داخلوں کی پالیسی پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قراقرم یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کیساتھ مزاق کر رہی ہے. ایم فل ویکنڈ پروگرام میں ٹیسٹ پاس کرنےوالے طلباء وطالبات کو فیس جمع کرانے کیلئے صرف دو سے چار دن کی مہلت دی گئی ہے اور اوپر سے فیس اتنی زیادہ رکھی گئی ہے کہ طلباء کیلئے اس قلیل وقت میں داخلہ فیس کا بندوبست کرنے میں دشواری اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لہٰزا وی سی کے آئی یو داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے اقدامات کریں تاکہ ٹیسٹ پاس کرنے والے طلباء اپنے داخلے کو یقینی بنا سکیں .انہوں نے مزید کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میں فیس سٹریکچر ملک کی دیگر بڑی یونیورسٹیز کی نسبت بہت زیادہ اس پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے اور ویکنڈ ایم فل پروگرام کی فیس بھی پروگرام کو مد نظر رکھ کر رکھی جائے کیونکہ موجودہ فیس طلباء پر ظلم کے مترادف ہے سس لیئے گورنر گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری سے گزارش ہے کہ طلباء کے ساتھ روا رکھی جانے والی زیادتیوں پر نوٹس لیں اور فوری طور پر ایم فل ویکنٹڈ پروگرام کی داخلہ پالیسی اور فیس سٹریکچر پر نظرثانی کرکے طلباء کے مسائل کا حل یقینی بنائیں تاکہ طلباء اپنی اعلیٰ تعلیم کا حصول ممکن بنا کر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا حصہ دال سکیں

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.