محکمہ تعمیرات میرٹ پر کام دیں اور کام کے معیار کو یقینی بنائیں، غیرمعیار کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،حفیظ الرحمن

گلگت شہر کی سڑکوں پر ناقص ریکارپٹنگ )وزیراعلیٰ کا دوبارہ بیج ورک کرنے تک بقایاجات روکنے کا حکم
ہماری جانب سے کسی ٹھیکیدار کی سفارش نہیں کی گئی ہے،غیر معیاری کام کی صور ت میں محکمے کے متعلقہ آفیسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف بغیر کسی رعایت کے سخت کارروائی کی جائے گی
باب گلگت تا پبلک چوک تک کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور غیرضروری یوٹرن کا خاتمہ کیا جائے، گلگت شہر کی سڑکوں کی صفائی یقینی بنائی جائے اور شاہراہ پر لائننگ کا کام کیا جائے،اجلاس سے خطاب
گلگت(مونٹین پاس نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت شہر کی سڑکوں پر پیج ورک اور ری کارپٹنگ کا کام کرنے کے بعد ایک سال بھی نہیں چلنے والے جگہوں پر جن ٹھیکیداروں نے کام کیا ہے انہی کوپابند کیا جائے کہ ری کارپٹنگ اور بیج ورک کا کام دوبارہ کریں جب تک خراب ہونے والے جگہوں پر ری کارپٹنگ اور پیج ورک دوبارہ نہیں کیا جاتا ان ٹھیکیداروں کے بقایا جات روک دیئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری جانب سے کسی ٹھیکیدار کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔ محکمہ تعمیرات میرٹ پر کام دیں اور کام کے معیار کو یقینی بنائیں۔ غیرمعیار کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ تعمیرات کام کے دوران محکمے کے آفیسر کی موجودگی یقینی بنائیں۔ غیر معیاری کام کی صور ت میں محکمے کے متعلقہ آفیسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف بغیر کسی رعایت کے سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ تمام ایکسین معاہدے کے مطابق کام کے معیار کو یقینی بنائیں۔ گزشتہ سال گلگت شہر کے جن شاہراہوں پر پیج ورک اور ری کارپٹنگ کا کام نہیں ہوا ان شاہراہوں کی ری کارپٹنگ کی جائے گی۔ریور ویو روڈ تک غذر شاہراہ کی مرمت کے کام پر فوری آغاز کیا جائے اور محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران خود اس کام کی نگرانی کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ شہید ملت روڈ، ریور ویو روڈ، ایئرپورٹ روڈ، برمس روڈ کی میٹلنگ، نوید شہید روڈ کی ری کارپٹنگ سمیت شہر کے چوراہوں کی تزائن و آرائش کا کام اس سال کیا جائے۔ ضروری مقامات پر ٹریفک سگنل نصب کئے جائیں۔ باب گلگت تا پبلک چوک تک کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور غیرضروری یوٹرن کا خاتمہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت شہر کی سڑکوں کی صفائی یقینی بنائی جائے اور شاہراہ پر لائننگ کا کام کیا جائے۔ ڈی سی آفس تا ہسپتال روڈ بائی پاس پر جاری کام میں تیزی لائی جائے۔ گلگت شہر کے مختلف فٹ پاتھوں پر بورڈز کا خاتمہ کیا جائے اور تجاویزات کیخلاف آپریشن عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ پولیس ٹریفک پلان کو فوری طو رپر حتمی شکل دیں اور جلد از جلد عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات ، واسا اور جی ڈی اے کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر واٹر کمپلیکس برمس کا ماسٹر پلان تیار کریں اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ تعمیرات میں کوالیفائیڈ انجینئرز کے آسامیوں کو ایف پی ایس سی بھجوائی جائے اور ایف پی ایس سی کے تحت بھرتیاں عمل میں لانے تک 6ماہ کی بنیاد پر مروجہ طریقہ کار کے مطابق کنٹریکٹ بھرتیاں عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ (ای پی آئی) کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ گلگت شہر خصوصاً دریا کے کنارے نصب کارخانوں کو شہر سے باہر منتقل کئے جائیں جن کی وجہ سے دریا کا پانی آلودہ ہورہاہے اورماحول پر انتہائی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.