پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزیر کے خلاف ایکشن لینے کا حتمی فیصلہ کیاگیا ہے

گلگت(سپیشل رپورٹر)دیامرسے تعلق رکھنےوالے صوبائی وزیرکی گورنر گلگت راجہ جلال حسین مقپون سے خفیہ ملاقات میں مشروط طور پرتحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش کرنے کے انکشاف پر مسلم لیگ نواز کا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔صوبائی کیبنٹ کے اہم رکن نے بتایاکہ ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر نے وزیر اعلی حفیظ الرحمن کا دورہ دیامر سے چند گھنٹوں قبل گورنر راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں گورنر سے پیشکش کیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے منظوری لیکر داریل اور تانگیر کوالگ الگ اضلاع بنانےکااعلان کرنے پر وہ تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کااعلان کریں گے تاہم گورنر کی طرف سے معقول جواب نہ ملنے پر وزیر موصوف مایوس ہوگئے ہیں حکومتی عہدیدار نے بتایاکہ مذکورہ وزیر کی گورنرسے اس حوالے سے ملاقات کی تصدیق ہونے پر صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزیر کے خلاف ایکشن لینے کا حتمی فیصلہ کیاگیا ہے حکومتی عہدیدار نے بتایاکہ اس سے قبل بھی وزیرموصوف نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی مرتبہ حکومت مخالف بیانات اور الزام تراشی کی ہے جس پر انہیں اظہاروجوزہ کے نوٹسز بھی بھجوائے جاچکے ہیں۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.