گلوداس پونیال بجلی گھر منصوبے پر ابھی تک کام کا آغاز نہیں ہونا حکومتی نااہلی ہے فدا محمد خان

۔ غذر ( پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے قائم مقام صدر فدا محمد خان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومت غذر میں چھوٹے چھوٹے ندی نالوں میں بجلی گھر بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہچا رہی ہے ، اس قسم کے چھوٹے منصوبوں سے بجلی کی رسد پوری نہیں ہوتی ہے ۔حالانکہ 2010میں گلوداس پونیال کے مقام پر 18میگاواٹ بجلی گھر بنانے کی منظوری اس وقت کی حکومت نے دی تھی ، اس پروجیکٹ پی سی ون بھی منظور ہو چکا تھا اور اس اہم منصوبے فزبیلٹی رپورٹ وغیرہ پر اس وقت تک ایک کروڑ کے لگ بھگ قومی خزانے سے خرچ ہو چکے ہیں مگر حکومتی عدم توجہ سے ابھی تک اس اہم عوامی نوعیت کے منصوبے پر کام کا آغاز نہیں ہو سکا ۔جس سے پونیال اشکومن کے عوام لوڈشیڈنگ کے غذاب سے گزار رہے ہیں ۔ اس اہم منصوبے پر اب تک کام نہیں ہونا غذر کے تینوں ممبران اسمبلی کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔اورصوبائی حکومت کی نااہلی ہے ۔مسلم لیگ ن کی وفاق میں اور گلگت بلتستا ن میں حکومت تھی اسکے باوجود اس اہم منصوبے پر کام نہیں ہو سکا ۔ جس کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ضلع غذر بہت جلد اس منصوبے کے حوالے سے عوامی رابط مہم کا آغاز کریگی اور بھر پور عوامی احتجاج کی کال دے گی ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.