ااسلسلہ الذہب کے طے شدہ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے پیر نوربخشیہ نے پیرزادہ سید شمس الدین کو اپنا جان نشین مقرر کردیا

خپلو (خصوصی رپورٹ) مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے روحانی پیشوا اور پیر طریقت سید محمد شاہ نورانی نے کہا ہے کہ مسلمان علما اور اسکالرز کو متحدہوکر قوم کو بھی متحد کرنے کی ضرورت ہے ۔ وہ اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے اتفاق و اتحاد کی بات کریں۔ یہ بات انہوں نے خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو بالا میں حضرت امام محمد مہدی علیہ السلام اور حضرت شاہ سید محمد نوربخش ؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ عید کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  جلسے کا اہتمام انجمن صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو اور نوربخشیہ یوتھ موومنٹ پاکستان نے کیا تھا۔ پیر نوربخشیہ نے کہا کہ تمام مسلمان امام مہدی آخر زمان ؑ کے ظہور کا عقیدہ رکھتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  جب تک امام زمان علیہ السلام کا ظہور نہیں ہوگا، اللہ تعالیٰ اس زمین کی زندگی بڑھا دےگا، حضور کا آخری جان نشین ظلم و ستم سے بھرپور دنیا میں امن قائم کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ نوربخشی پیروکار شمس الدین کے ہاتھ مضبوط کریں، وہ ان کے بعد ان کے جان نشین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوربخشی پیروکار کسی پر بغیر تحقیق اور مطالعے کے الزام تراشی نہ کریں۔ اسلام نے بغیر تحقیق  الزام تراشی کی شدید ممانعت کی ہے ۔ قرآن پاک آپس میں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد رہنے کی ہدایت کرتا ہے ۔ اس لئے تمام مسلمانوں کو  معمولی اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے اتحاد و اتفاق کو دینا چاہئے، علما و دانشوران اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کا اہم تقاضا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہوگا۔  جلسے سے علامہ سید مہدی شاہ تھلوی، علامہ سید بشارت حسین تھگسوی، علامہ سید علی گلشن کبیر،  مولانا سید خلیل اللہ شگری ، مولانا سید علی کوروی، مولانا اشتیاق کوروی، عید کی محفل میں سکردو، شگر، ڈغونی، بلغار، کھرکوہ، ہری گون ، کونیس، کورو، کریس، سلینگ، مچلو تا ہوشے، غوری، ہلدی تا سلترو، سرمو، چھوربٹ اور  خپلو سمیت بلتستان بھر سے ہزارں لوگوں نے اپنے اپنے علاقے کے علمائے کرام کی سرپرستی میں شرکت کی۔ علمائے کرام نے اپنی تقاریر میں حضرت امام محمد مہدی علیہ السلام اور حضرت شاہ سید محمد نوربخش رحمہ اللہ علیہ کی حیات مبارکہ پر روشنی  ڈالی۔ قبل ازیں پیر طریقت سید محمد شاہ نورانی کے استقبال کیلئے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل استقبالی ریلی ڈغونی پل پہنچی جہاں پیر طریقت کے قافلے کا زبردست استقبال کرکے جلسہ گاہ لایا گیا۔ ریلی میں شامل ہزاروں لوگوں نے فلک شگاف نعرے لگا تے رہے۔   اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے اور پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کیلئے تعینات کی گئی تھی۔
کیپشن
خپلو، امام مہدی علیہ السلام اور شاہ سید محمد نوربخشؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے ہونے والی عید کی محفل سے پیر نوربخشیہ سید محمد شاہ نورانی، علامہ سید شمس الدین پیرزادہ اور دیگر علمائے کرام خطاب کر رہے ہیں، اسٹیج پر علمائے کرام بیٹھے ہیں

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.