گلگت بلتستان میں شعبہ تعلیم میں سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی پرائیویٹ سکولوں کا اہم کردار ہیں،عابد علی نعیم

گلگت (پ۔ر) دی مونٹین سکول جوٹیال میں سالانہ تقریب کا انقعاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی ڈی پلاننگ محکم تعلیم عابدعلی نعیم ، میر محفل لیاقت حسین رجسٹر ر سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد علی نعیم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شعبہ تعلیم میں سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی پرائیویٹ سکولوں کا اہم کردار ہیں، گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ میں نجی سکولوں کا کردار قابل تعریف ہیں۔ دی مونٹین سکول نے کم عرصے میں گلگت میں اپنا نام منوا لیا، آج انتہائی خوشی محوس ہو رہی ہے کہ اس سکول کے بچوں نے جو کاردگی والدین کے سامنے پیش کیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس سکول کے بچوں اور اساتذہ نے بہت محنت کی ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، اس موقع پر میر محفل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دی مونٹین سکول کے اساتذہ اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ موجودہ دور کے حالات و واقعات پر بھی تیار کر رہے ہیں۔ اس سکول کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.