بھارتی خفیہ ایجنسی را نے مجھے گلگت بلتستان میں بدامنی پیدا کرنے کے لیے کہا عبدالحمید خان

بالاورستان نیشنل فرنٹ کالعدم کے سربراہ عبدالحمید خان 23 سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے گلگت بلتستان واپس آنے کے بعد آج گلگت کے مقامی ھوٹل میں سینیر صحافیوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دو گھنٹے تک اپنی سیاسی سفر کے آغاز سے واپسی تک تفصیلی روشنی ڈالی
عبدالحمید خان کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت سے ماہانہ بنیادوں پر رقم لی اور یہ پیسہ گلگت بلتستان میں سماجی و فلاحی کاموں میں استعمال کیا ان پیسوں سے الگ ریاست کے قیام کے لیے کام کیا بھارتی خفیہ ایجنسی را نے مجھے گلگت بلتستان میں بدامنی پیدا کرنے کے لیے کہا جس پر میں نے صاف انکار کردیا کہ ایسا نھیں ھوسکتا ھے۔
میں نے الگ ریاست کا جو خواب دیکھا اور اس کے لیے تین عشروں تک جدوجھد کی میں نے اقوام متحدہ کو خطوط لکھے لیکن کبھی خطاب نھیں کیا بھارت سے مالی امداد لینے کے بعد بھی کبھی گلگت بلتستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش نھیں کی نہ کسی کو دہشتگرد بنایا برسوں کی کوشش کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں جو کر رہا ہوں وہ غلط ہے ہمیں کسی بیرونی طاقت کی مدد سے الگ ریاست نھیں مل سکتی ہے لہذا میں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا اور میں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان اور دیگر اداروں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے قبول کیا اور بھرپور تعاون کیا۔
عبدالحمید خان نے کہا کہ میں قوم سے اپنے کارکنان سے معافی چاہتا ھوں کہ میں نے ان کو غلط راہ پر لگایا جس کی وجہ سے ان کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا میں آج برملا اعتراف کرتا ھوں کہ ہمیں حقوق صرف پاکستان دے سکتا ھے اور پاکستان کو ہمیں مسلہ کشمیر کے حل تک عبوری صوبہ دینا چاہیے انہوں نے حکومت پاکستان کو گلگت بلتستان میں ریفرینڈم کرانے کا مشورہ دیتے ھوئے اعلان کیا کہ میرا ووٹ پاکستان میں شمولیت کے لیے ھوگا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.