سوشل میڈیا کے فائدے اور نصانات بھی ہیں آئی جی چی گلگت بلتستان

سوشل میڈیا کے منفی استعمال روکنے کیلئے پولیس ٹریننگ کالج میں تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ
کوئی بھی چیز اچھی یا بُری نہیں ہوتی البتہ اس کا استعمال اچھا اور بُرا ہوتاہے،ثناء اللہ عباسی کا خطاب
گلگت (بیکےورو رپورٹ) پولیس ٹریننگ کالج میں سوشل میڈیا کے حوالے سے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاکے منفی استعمال کو روکنے کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی تین روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ جس میں ضلع گلگت کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے ابتدائی سیشن کے دوران آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی اور ڈپٹی سکریٹری لاء شاہد زمان نے کورس کے شرکاء کو لیکچر ز دیئے۔ آئی جی پولیس نے کہاکہ کوئی بھی چیز اچھی یا بُری نہیں ہوتی البتہ اس کا استعمال اچھا اور بُرا ہوتاہے۔ موجودہ دور میں زرائع ابلاغ کی بدولت جہاں فوائد ، سہولیات اور آسانیاں پیدا ہوئی ہیں وہی پر اس کے منفی استعمال سے مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد آپ کو sensitizeکرنا تھا کہ سوشل میڈیا کا منفی استعمال کرنے والوں کے خلاف کیسے کاروائی ہوگی۔ کونسا سیکشن لگے گا۔ تفتیش کیسے ہوگی۔ ڈاکومینٹری evidence collectionکیسے ہوگی وغیرہ وغیرہ۔ اس تین روزہ ورکشاپ کے دوران آپ کو قانونی ماہرین اور آئی ٹی کے ایکسپرٹس لیکچرز دینگے۔ لاء ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سکریٹری شاہد زمان نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف ٹیلی گرافٹ ایکٹ، PPC، Cr.PC، اور لوکل اینڈ سپیشل لاء ز کے تحت کاروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سائبر کرائم ایکٹ پر بھی روشنی ڈالی۔ تین روزہ ورکشاپ کے اختتام کے بعد دیگر اضلاع میں بھی یکے بعد دیگرے اس قسم کے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں ضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سوشل میڈیا اورقوانین حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful