گورنر سے وی سی KIUکی ملاقات گورنر کی وزیراعظم فیس سکیم مسئلے کو حل کرانے کی یقین دہانی

گورنر سے وی سی KIUکی ملاقات)گورنر کی وزیراعظم فیس سکیم مسئلے کو حل کرانے کی یقین دہانی
گذشتہ سمسٹر کی ریلیز نہ ملنے کی وجہ سے پینتیس سو طلبہ وطالبات میں شدید تشویش کی لہر دوڑرہی ہے،ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ
سکیم کے خاتمے کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے سکیم کو بحال کرانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی
گلگت(پ ر) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں ان کے ہمراہ ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمداور رجسٹرار KIUڈاکٹر عبدالحمید لون موجود تھے ۔گورنر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وائس چانسلر نے وزیراعظم فیس سکیم ، یونیورسٹی میں تدریسی ، تحقیقی اور ترقیاتی امورسمیت بوائز ہاسٹل کے مسئلے پر گفتگو کی ۔وائس چانسلر نے وزیراعظم فیس سکیم کی مدمیں فنڈ جاری نہ ہونے پر طلبہ طالبات میں پائی جانے والی تشویش سے گورنر کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی میں پانچ سے چھ ہزار کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں سے 3500سے زائد ماسٹر اور ایم فل کے طلبہ وطالبات وزیر اعظم فیس سکیم سے مستفید ہورہے تھے ۔گذشتہ سمسٹر کی ریلیز نہ ملنے کی وجہ سے پینتیس سو طلبہ وطالبات میں شدید تشویش کی لہر دوڑرہی ہے ۔لہذا آپ سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کو اعلیٰ حکام تک پہنچائے اور اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔جس پر گورنر گلگت بلتستان نے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی جانب سے گلگت بلتستان میں اعلی تعلیم اور تحقیق کے شعبہ کی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اوروزیراعظم فیس سکیم کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے بات کرنے اور سکیم کے خاتمے کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے سکیم کو بحال کرانے کے لیے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔گورنر گلگت بلتستان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وائس چانسلر نے گورنر کو یونیورسٹی میں ہونے والی شجرکاری کی تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔جسے گورنر جی بی نے قبول کی۔

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful