گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم کو وکالت کی اعلی ڈگری مل گئ

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم کو وکالت کی اعلی ڈگری مل گئ۔گلگت شہر کے نواحی علاقے سکوار سے تعلق رکھنے والے سلادیر حسین نے کیلی Keele یونیورسٹی سے ایل ایل ایم ان انٹرنیشنل لاء اینڈ ہیومن رائٹس کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔انھوں نے گلگت بلتستان کی تحریک آزادی اور آئنی حیثیت و بنیادی حقوق  کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں تحقیقی کام مکمل کیا ہے۔ سلادی حسین کی ریسرچ کا عنوان حق خودارادیت و نوآبادیاتی نظام تھا۔ سلادیر حسن برطانیہ میں یو کے ایڈوایسز کونسل کے سپیشلسٹ کنسلٹنٹ اور این جی اوز سمیت کمیونٹی گروپس’انفرا سٹرکچر’ بنیادی حقوق اور جوڈیشل ریفارمز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سلادیر حسین گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی اور انفرا سٹرکچر کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے   میں دلچسپی رکھتے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر جی بی سمیت پورے ملک کے لیے فخر کا باعث بننے والے سلادیر حسین نے انٹرنیشنل لاء کی اعلی ڈگری حاصل کرنے کے فورا بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہیڈ کوارٹر جینوا کا دورہ کیا۔ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بھی اٹھائی ہے۔

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful