گلگت بلتستان، بجلی صارفین30کروڈ کے ڈیفالٹر نکلے,ریکوری کے لیے باضابطہ پلان

گلگت بلتستان، بجلی صارفین30کروڈ کے ڈیفالٹر نکلے,ریکوری کے لیے باضابطہ پلان
، ٹارگٹ ایک ارب روپے
گلگت(ماونٹین پاس)گلگت بلتستان میں بجلی کی طلب اور رسد میں واضح فرق کی وجہ سے سردیوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے صوبای حکومت کی دالچسپی کی بدولت ڈیزل جنریٹرز حاصل کیے گیے ہیں۔ تجمل مغل ترجمان محکمہ برقیات جی بی نے ماونٹین پاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کی امد کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی ترسیل میں نمایاں کمی ہوجاتی ہے مجبورا’ لوڈشیڈنگ کرنا پڑتا ہے۔ تجمل مغل ترجمان محکمہ برقیات گلگت بلتستان نے پبلک ریلیشن افیس گلگت سے جاری کردہ بیان میں تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوے کہا ہے کہ ہر سال سردیوں میں بجلی کی لوڈشینگ کے عزاب سے نجات حاصل کرنے کے لیے صوبای حکومت گلگت بلتستان نے اس دفع لوًشیڈنگ میں کمی لانے کے لیے سپیشل جنریٹرز حاصل کرنے کی منظوری دی ہے اس حوالے سے سکردو۔ ہنزہ۔ چلاس۔استور اور گلگت کے لیے خصوصی طور پہ کراے پہ جنریٹرز حاصل کیے گیے ہیں جن سے روزانہ پیک ہارز میں بجلی مہیا کی جارہی ہے تاکہ عوام الناس کو زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوے کہا کہ اس وقت گلگت شہر اور مضافات میں بجلی کی طلب 70 میگاواٹ سے زاید ہے اور رسد تقریبا’ 17 میگاواٹ ہے۔ گلگت شہر میں بجلی کی طلب اور رسد میں واضح فرق کی وجہ سے محکمہ برقیات مجبورا’ لوڈشیڈنگ کررہا ہے۔ واضح رہے کہ سردیوں میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کی وجہ عوام الناس کی جانب سے بجلی کے بھاری بھرکم الات کی بے دریغ استعمال کی بدولت ہورہا ہے اگر عوام کی طرف سے پیک ہارز میں بجلی کے بھاری الات کا استعمال نہ کیا جاے تو بجلی کی ترسیل کو مزید اسان بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پچہلے سال کی نسبت اس سال بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ای ہے اس حوالے سے عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ پیک ہارز میں محکمہ برقیات کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایں تاکہ بجلی کی ترسیل کو جاری رکھ سکیں افسوس اس امر کی ہے کہ گلگت شہر میں تیس ہزار کنزیومرز میں سے بایس ہزار کنزیومرز کو بجلی بل جاری کیے جاتے ہیں جن میں سے صرف چار ہزار کے لگ بگ صارفین بجلی بل ادا کرتے ہیں ترجمان نے عوام سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ بجلی صارفین بجلی بل کو بروقت ادا کریں تاکہ محکمہ برقیات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت میں مزید بہتری لاسکے اور عوام الناس کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایں اس وقت گورنمینٹ اور پرایویٹ سیکٹر 30کروڈ سے زاید کا ڈیفالٹرز ہیں جن سے ریکوری کے لیے باضابطہ پلان کے تحت ہنگامی اقدامات اٹھاے جارہے ہیں ترجمان کے مطابق مالی سال 2021_22 کے کے لیے صوبای حکومت کی جانب سے ریکوری ٹارگٹ ایک ارب روپے ہیں جبکہ محکمہ برقیات اپنے ٹارگٹ سے زاید کا حدف حاصل کرنے کا اعدہ کرچکا ہے اس حوالے سے عوام الناس اپنے بجلی بل اور بقایاجات کی ریکوری کو یقینی بنایں بصورت دیگر محکمہ برقیات کٹنگ اور قانونی حقوق محفوظ رکھتے ہیں۔

 

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan