اسلام آباد:وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزراءچوہدری نثار علی خان، چوہدری برجیس طاہر اور پروفیسر احسن اقبال سے ملاقاتیں کیں اور گلگت بلتستان کے اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ہونے والی ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال سے آگاہ کیا اور سیکیورٹی اداروں کو درپیش بعض اہم مسائل پربات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ اس ضمن میں وزیراعظم کی جانب سے جاری ہونے والے اعلانات پر عمل درآمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وزیرداخلہ نے گلگت بلتستان میں رینجرز کی اضافی ونگ کی تعیناتی اور شاہراہ قراقرم کےلئے اضافی نفری کی منظوری بھی دی۔ وزیرداخلہ نے دیامر سے اغواءہونے والے انجینئرز کی بحفاظت بازیابی پر وزیراعلیٰ اور دیگر عمائدین کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر سے ہونے والی ملاقات میں نیب گلگت بلتستان میں جج کی تعیناتی اور گلگت بلتستان کے لئے جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈز کی بندش کا مسئلہ اٹھایا جبکہ دیامر سے بازیاب ہونے والے انجینئرز کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد وزیراعظم سے ملاقات کر کے نیب گلگت بلتستان میں جج کی تعیناتی اور ترقیاتی فنڈ کی بندش کا مسئلہ حل کرینگے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور سینئر وزیرگلگت بلتستان حاجی اکبرتابان نے گلگت سکردو روڈ اور ہائیڈرل پراجیکٹس پر تفصیلی گفتگو کی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ کے حوالے سے وزارت پلاننگ اور مواصلات کے افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جو 15دسمبر 2015ءتک اپنی حتمی سفارشات پیش کریں گی اور اس منصوبے کو بلاتاخیر شروع کیا جائے گا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور آنے والے سالوں میں ہماری حکومت گلگت بلتستان کو ملک کا خوشحال خطہ بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری کئی بڑے پراجیکٹس کی منظوری آئندہ آنے والے دنوں میں ایکنک اور دینگی۔