انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پیر کی رات ختم ہونے والی ٹی 20 سیریز کے بعد اس فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں دوسرے جبکہ بولروں کی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔