گانچھے (محمدعلی عالم ) کرپشن کے خلاف ضلعی ہیڈکوارٹر خپلو میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت صوبائی وزیر اطلاعات ابراہیم ثنائی کر رہے تھے واک میں ضلع میں سرکاری اداروں کے سربراہان علمائے اکرام سکولوں کے طلبہ اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی واک بوائز ہائی سکول خپلو سے شروع ہو کر مین بازار میں اختتام ہوا شرکاء نے پلے کارڈاور بینرز اُ ٹھا رکھے تھے جس پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے شرکاء کرپشن کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے مین بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔