گلگت سٹاف رپورٹر)وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے کہا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کےلئے نےب کی جانب سے سکولوں، کالجز اور مختلف مقامات پر جاری کرپشن کے خلاف آگاہی مہم مثبت اقدام ہے۔ جرم ہونے سے قبل اس کی روک تھام کےلئے اقدامات معاشرے کی اصلاح کےلئے ضروری ہے۔ ملک مےں اس قبل کرپشن کو کبھی بےماری نہےں سمجھا گےا وزےر اعظم پا کستان و قائد عوام محمد نواز شرےف کی حکومت کے قےام کے بعد کرپشن کی روک تھا م کےلئے موثر اقدامات کئے گےے۔ طالع آزما ﺅں کے دور حکومت مےں کرپٹ لوگوں کو جےلوں سے اٹھا کر اپنے مقاصد کے لئے وزےر بنائے گےے بحےثےت سےاسی کارکن ےہ مےری سوچ ہے کہ ملک کو تباہ کرنے مےں تمام تر کردار طالع آزما ﺅںکا ہے۔ سےاسی وفاداروں کی بنےاد پر طالع آزما ﺅںکے ا دوار مےں کرپٹ لوگوں کو وزےر اور مشےر بناےا گےا وفادارےاں تبدےل کی گئیں جس کی وجہ سے کرپشن پروان چڑھنے لگا مشرف کے دور مےں مسلم لےگ(ن) چھوڑنے کےلئے مجھ پر پرےشر ڈالا گےا۔ سےاسی لوگوں پر دباﺅ کی وجہ سے انکی وفادارےاں خرےدی گئےں اس دور مےں انتقام احتساب کا دوسرا نام بن گےا تھا۔ اپنے پسند کے بندے کو نےب کا چےئرمےن مقرر کےا جاتا رہا پہلی بار جمہوری حکومت نے حکومت اور اپوزےشن کی مشاورت سے نےب کا چےئرمےن مقرر کےا۔ مسلم لےگ(ن) کرپشن کے خاتمے کےلئے پر عزم ہے۔ “ملک مےں پہلی مرتبہ سول اور ملٹری قےادت ملک سے دہشت گردی اور کرپشن کی لعنت کے خاتمے کےلئے اےک پےج پر ہےں وزےر اعظم پاکستان محمد نواز شرےف اور آرمی چےف جنرل راحےل شرےف کے مثبت اقدامات کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے”۔ وفاق پنجاب اور گلگت بلتستان جہاں پر عوام نے مسلم لےگ (ن)پر اعتماد کےا وہاں کرپشن کے مکمل خاتمے کےلئے اقدامات کےے گےے ہےں۔ ہم نے خود کرپشن کے خاتمے کےلئے متعلقہ اداروں کو دعوت دی۔ ہم نے خود کو احتساب کےلئے پےش کےا جسکی وجہ سے آج نےب کا ادارہ فعال ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ احتساب حکومتےں نہےں کرسکتی ہےں کےونکہ حکومتےں ووٹ لے کر آتی ہےں اگر حکومت احتساب کرنا شروع کرے تو مخالفےن کا حقہ پانی بند ہوگا اور اسکے حامی کرپشن کر کے آزاد بےٹھ ےنگے۔ مسلم لےگ (ن) کی حکومت کسی آفےسر کے خلاف نےب مےں رےفرنس نہےں بھےجے گی۔نےب وفاقی ادارہ ہے اسکو ےہ اختےارحاصل ہے کہا جہاں کرپشن ہو جہاں سے کرپشن کی شکاےت موصول ہو وہاں تحقےقات کا آغاز کرے ہماری پالےسی ہے کہ احتساب متعلقہ اداروں کے ذرےعے ہونا چائےے تاکہ کسی کو ےہ شکاےت نہ ہو کہ ہمارے ساتھ انتقامی کاروائی کی جارہی ہے۔ وفاقی احتساب کے ادارے حکومت کے تابع نہےں ہےں نےب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔ وزےر اعلیٰ نے کہا کہ طالع آزما ﺅں کے ادوار مےں بولنے کی اجازت نہےں ہوتی ہے اربوں کی کرپشن کی جاتی ہے ملک ٹوٹ جاتے ہےں لےکن کسی کو لب کشائی کی اجازت نہےں ہوتی۔ سےاسی و جمہوری حکومتوں مےں ہر اےک کو بولنے کی آزادی ہوتی ہے لوگ اپنے منتخب نمائندوں کا احتساب کرتے ہےں ہماری قوم کرپشن کے خلاف متحد ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لےگ (ن) کی صوبائی حکومت نے اپنے کابےنہ کے اجلاس مےں فےصلہ کےا ہے کہ 5کروڈ کی لاگت سے زےادہ کے تمام منصوبوں کے آغاز سے قبل نےب سےNOC لےا جائےگا تاکہ کرپشن کو بلکل روکا جاسکے ۔ نےب کو احتساب کا مکمل اختےار حاصل ہے ہم نے نےب کو فعال کےا ہے ہمےں نہےں پتہ ہے کہ نےب نے کس کی فائلےں تےار کی ہےں اب سوسائٹی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کرےں کل نےب کرپٹ لوگوں کو پکڑنا شروع کرےگی تو شو رمچانا شروع کےا جائےگا کہ ہمےں انتقام کا نشانہ بناےا جارہا ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر احتساب منصفانہ نہ ہو تو معاشرے کا سپورٹ حاصل نہےں ہوگا اور ےہ عمل آگے نہےں بڑ ھ سکے گا۔