غذر(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع غذر کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ تین سوسے زائد خاندانوں میں امداد اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ہلال احمر گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق ادارے کی جانب سے غذر کی تحصیل پھنڈر میں زلزلے سے متاثرہ 118 خاندانوں میں شیلٹرزجبکہ 180خاندانوں میں، ونٹرائزڈ ٹینٹ، کمبل،ترپال شیٹس، کیچن کا سامان، بخاریاں، پانی کے کین اور دیگر گھریلو استعمال کی چیزیں تقسیم کی گئیں۔ اسی طرح تحصیل گوپس کے گاوں علی آباد، جنڈروٹ،ہاکس اور راوشن کے 22جبکہ تحصیل یاسین کے گائوں دملگن اور سلی ہرنگ کے کل0خاندانوں کو بھی ونٹرائزڈ ٹینٹ، کمبل،ترپال شیٹس،کیچن کا سامان،بخاریاں،پانی کے کین اور دیگر گھریلوے استعمال کی چیزیں فراہم کی گئیں ۔
ہلال احمر کی جانب سے زلزے سے متاثرہ علاقے پھنڈر اور گوپس کے سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو ادویات کی امداد بھی فراہم کی گئی جس سے متاثرین کی مشکلات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ علی آباد گوپس میں متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قانون ساز اسمبلی وپارلیمانی سکریٹری برائے منصوبہ بندی فدا خان نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان نے مشکل گھڑی میں غذر کے زلزلہ زدہ گان کو ان کے توقعات سے بڑھ امداد فراہم کرکے دکھی انسانیت کی خدمت میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اور غذرکے عوام ادارے کی اس قدر بے لوث خدمت کوکبھی فراموش نہیں کرینگی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے کی وجہ سے ضلع غذر کی تحصیل پھنڈر اورگوپس کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور اس دوران متاثرین کی امدادوبحالی کی سرگرمیوں میں ہلال احمر نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا جوکہ انتہائی خوش آئند اور لائق تحسین اقدام ہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی عملی خدمت کرنے والے ہلال احمر جیسے اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چائیی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری نورالعین نے کہا کہ ہلال احمر گلگت بلتستان کا عملہ شروع دن سے پھنڈر اور داریل میں زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے اور متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے اور متاثرین کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہلال احمرپاکستان کوئی این جی او نہیں بلکہ حکومت کا معاون ادارہ ہے جو حکومت کی مشاورت سے کام پر یقین رکھتا ہے اور اسی سلسلے کے تحت ہی ادارے نے پھنڈر اور دیگر علاقوں میں حکومت اور انتظامیہ کے تعاون سیمتاثرین کو امدادی اشیاء فراہم کردی۔ اس موقع پر زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی پر پھنڈر،گوپس اور یاسین کے عمائدین نے ہلال احمر گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔