بظاہر گوگل جی میل کو ختم کرکے اس کے متبادل کے طور پر نئی سروس گوگل ان باکس متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے گوگل کے متعدد صارفین کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہورہا ہے جس میں اس کے نئے ان باکس کو آزمانے کی دعوت دی جارہی ہے۔ لاگ ان کرتے ہی ایک پاپ اپ آپ کی سکرین پر نظر آئے گا جس میں اس نئی سروس کو آزمانے پر آپ کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس لنک کا یو آر ایل جی میل ڈاٹ کام کے بجائے ان باکس ڈاٹ گوگل ڈاٹ کام نظر آرہا ہے جس سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ گوگل جی میل کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اگر آپ کو یہ نئی سروس پسند نہیں اور جی میل پر ہی واپس جانے کے خواہشمند ہیں تو آپ اسے باآسانی بند کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گوگل نے صارفین کو پرانے یا نئے فارمیٹ پر رہنے کا آپشن دیا ہے۔ گوگل ان باکس کو اکتوبر 2014 میں لانچ کیا گیا تھا۔ ایک اور ویب سائٹ نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق گوگل اس خاموش منتقلی پر کافی عرصہ سے کام کررہا تھا اور اب تک کے نتائج کافی حوصلہ افزا رہے ہی