گلگت(سٹاف رپورٹر)گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے سبکدوش ہونے والے سیکریٹری ٹو گور نر صفدر خان کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفدر خان نہایت ایماندار اور قابل آفیسر ہیں ۔ہماری خواہش تھی کہ صفدر خان ہمارے ساتھ کام جاری رکھے لیکن سٹاف ٹریننگ پر بھی جانا لازمی ہے ۔ گورنرسیکریٹریٹ اور اس سے منسلک سٹاف صفدر خان کی پیشہ وارانہ خدمات ہمیشہ یاد رکھ ینگے ۔گورنر گلگت بلتستان نے صفدر خان کے مستقبل کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔گورنر سیکریٹریٹ کے سٹاف نے بھی سابق سیکریٹری ٹو گورنر صفدر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صفدر خان ایک ایماندار اور اصول پسند آفیسر ہیں ان کی سرپرستی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی