گلگت( پ ر) پا کستان پیپلز پارٹی میڈ یا سیل سے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ گندم بحران شدت اختیار کرچکا ہے اور گلگت بلتستان کے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبورہوچکے ہیں۔ عوام کو گندم اور آٹے کے حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے گندم کے کوٹے میں غیر ضروری کمی کیا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام گندم اور آٹے کیلئے ترس گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان میں کرپشن کا بازار گرم کرنے کے ساتھ ساتھ بیروزگاری میں اضافہ کیا ہے اور غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے۔ غریب عوام بھاری قیمت کے عوض گندم اور آٹا حاصل کررہے ہیں۔ ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے نااہل وزراء نے چوردروازوں کے زریعے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام کو کبھی آٹے بحران کی شکایت نہیں ھوئ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے جبکہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کے غریب عوام سے ان کا حقوق چھین کر کرپشن کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔