متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے وسیم اختر کو کراچی کا میئر بنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں کراچی اور حیدر آباد کے میئرز کے ناموں پر غور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے وسیم اختر کو کراچی کا میئر اور ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ فاروق ستار کو سینئر ڈپٹی کنوینئر اور نسرین جلیل کو رابطہ کمیٹی کا رکن بنائے جانے کا امکان ہے۔